بگ باس سیزن 10 میں حصہ لینے والے سوامی اوم چل بسے

اپ ڈیٹ 03 فروری 2021
سوامی اوم کی موت فالج کی وجہ سے ہوئی، فالج سے ان کا آدھا جسم مفلوج ہوگیا تھا—فائل فوٹو: انڈیا ٹوڈے
سوامی اوم کی موت فالج کی وجہ سے ہوئی، فالج سے ان کا آدھا جسم مفلوج ہوگیا تھا—فائل فوٹو: انڈیا ٹوڈے

بھارت کے متنازع ترین ریئلٹی شوز میں سب سے مشہور شو ’بگ باس‘ کے سیزن 10 کا حصہ بننے والے سوامی اوم چل بسے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کچھ رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ سوامی اوم 3 ماہ قبل کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے اور ٹیسٹ منفی آنے کے باوجود وہ مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہوئے۔

وہ آج (3 فروری) کو اپنے این سی آر گھر میں انتقال کرگئے۔

مزید پڑھیں: بگ باس 13 کے لیے سلمان خان کا اربوں روپے کا معاوضہ

سوامی اوم کے دوست اور مکیش جین کے بیٹے نے زی میڈیا کو تصدیق کی کہ سوامی اوم کی موت فالج کی وجہ سے ہوئی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

انہوں نے مزید کہا کہ فالج کی وجہ سے سوامی اوم کا آدھا جسم مفلوج ہوگیا تھا۔

بگ باس سیزن 10 کے دوران انہوں نے دیگر کنٹیسٹنٹس کو بھڑکا کر تنازع کھڑا کیا تھا، بعدازاں میزبان سلمان خان نے ان کی غیرمناسب حرکت کی وجہ سے انہیں شو سے باہر کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بگ باس: سلمان کا فی قسط معاوضہ کروڑوں میں

خیال رہے کہ 2017 میں ایک پرانے کیس میں انہیں گرفتار بھی کیا گیا تھا، جو ان کے خلاف 2008 میں کسی جھگڑے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر درج ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقدمہ لودھی کالونی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا لیکن سوامی اوم فرار تھے۔

2014 میں ایک سٹی کورٹ نے اسی کیس میں سوامی اوم کو اشتہاری بھی قرار دیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں