• KHI: Fajr 5:45am Sunrise 7:06am
  • LHR: Fajr 5:24am Sunrise 6:51am
  • ISB: Fajr 5:33am Sunrise 7:02am
  • KHI: Fajr 5:45am Sunrise 7:06am
  • LHR: Fajr 5:24am Sunrise 6:51am
  • ISB: Fajr 5:33am Sunrise 7:02am

اداکاروں کے اداکار کرسٹوفر پلمر چل بسے

شائع February 6, 2021 اپ ڈیٹ February 10, 2021
کرسٹوفر پلمر کو 2012 میں آسکر سے نوازا گیا تھا—فائل فوٹو: اے پی
کرسٹوفر پلمر کو 2012 میں آسکر سے نوازا گیا تھا—فائل فوٹو: اے پی

اداکاروں کے اداکار کا اعزاز رکھنے والے ہولی وڈ کے معروف اداکار کینیڈین نژاد 91 سالہ کرسٹوفر پلمر 91 برس کی عمر میں متعدد صحت کے مسائل کے باعث چل بسے۔

’بگنرز، للی ان لو، آئی وٹنیس، ریڈ بلڈڈ امریکن گرل، منی، وولف، 12 مانکیز، دی انسائڈر، سریانا، انسائڈ مین، آل ریڈی ڈیڈ، پریسٹ اور باؤنڈریز‘ سمیت 100 سے زائد فلموں میں کام کرنے والے اداکار گزشتہ چند کچھ عرصے سے علیل تھے۔

کرسٹوفر پلمر نے 2012 میں فلم ’بگنرز‘ میں شاندار اداکاری دکھانے کی وجہ سے فلمی دنیا کا معتبر ترین ایوارڈ ’آسکر‘ جیتا تھا اور وہ یہ ایوارڈ جیتنے والے معمر ترین اداکار بنے تھے۔

کرسٹوفر پلمر نے مجموعی طور پر شوبز کو زندگی کا بہت بڑا حصہ دیا اور انہوں نے 9 دہائیوں کی زندگی میں سے 7 دہائیاں اداکاری کرتے گزاریں۔

کرسٹوفر پلمر کو ان کی شاندار اداکاری کے باعث اداکاروں کا اداکار بھی کہا جاتا تھا، کیوں کہ 7 دہائیوں میں انہوں نے کئی جونیئرز اداکاروں کو منفرد انداز میں اداکاری کرنے کے گر سکھائے۔

کرسٹوفر پلمر نے فلمی دنیا کو 50 سال دیے—فائل فوٹو: اے پی
کرسٹوفر پلمر نے فلمی دنیا کو 50 سال دیے—فائل فوٹو: اے پی

کرسٹوفر پلمر نے 1950 سے قبل ہی اداکاری کا آغاز کردیا تھا، تاہم ان کی پہلی فلم اسٹیج ٹرک 1958 میں ریلیز ہوئی، جس کے بعد ان کی ایک کے بعد ایک فلم ریلیز ہوتی گئی۔

کرسٹوفر پلمر کو ہولی وڈ کے سنہرے دور یعنی 1960 سے 1980 کا ایکشن ہیرو بھی کہا جاتا ہے اور انہوں نے کئی فلموں میں نہ صرف ایکشن کردار ادا کیے بلکہ انہوں نے منفی کرداروں میں بھی اپنی پہچان بنائی۔

یہ بھی پڑھیں: کرسٹوفر پلمر آسکر جیتنے والے سب سے معمر اداکار

کرسٹوفر پلمر نے 4 شادیاں کیں اور ان کی چار میں سے تین شادیاں طلاق پر ختم ہوئیں۔

کرسٹوفر پلمر کو چاروں بیویوں میں سے پہلی بیوی اداکارہ ٹیمی گرامز سے 1957 میں بیٹی اداکارہ امانڈا پلمر ہوئیں، جو اس وقت 63 سال کی ہو چکی ہیں۔

کرسٹوفر پلمر کی بیٹی نے والد کی طرح اگرچہ متعدد معاشقے کیے مگر انہوں نے باضابطہ طور پر کوئی شادی نہیں کی۔

کرسٹوفر پلمر کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی اہلیہ نے بتایا کہ ان کے شوہر نے رہائش گاہ پر ہی زندگی کے آخری لمحے گزارے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق کرسٹوفر پلمر کی اہلیہ Elaine Taylor اور اداکار کے قریبی دوستوں نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے چلے جانے کو زندگی کا بڑا نقصان قرار دیا۔

کرسٹوفر پلمر کی موت پر ہولی وڈ کی متعدد شخصیات نے گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ وہ اداکاروں کے بھی اداکار تھے۔

کرسٹوفر پلمر کو 2012 میں آسکر ملا—فائل فوٹو: اے پی
کرسٹوفر پلمر کو 2012 میں آسکر ملا—فائل فوٹو: اے پی

کارٹون

کارٹون : 9 دسمبر 2024
کارٹون : 8 دسمبر 2024