وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 10 ہزار 679 ٹیسٹ کیے گئے اور 371 نئے کیسز سامنے آئے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں ابت ک کورونا کے 28 لاکھ 52 ہزار 842 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 53 ہزار 89 ہو چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کورونا کے مزید 4 ہزار 939 کورونا متاثرین صحت یاب ہوئے اور اب صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 34 ہزار 584 ہوگئی ہے اور یوں صوبے میں اب تک 93 فی صد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج کورونا کے باعث مزید 16 مریض انتقال کرگئے اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4 ہزار 199 ہوگئی ہے جبکہ 14 ہزار 306 مریض زیر علاج ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں