اے آر وائے پیپلز چوائس ایوارڈ کس کے نام رہا؟

اپ ڈیٹ 05 مارچ 2021
عوام کی ووٹنگ کی بنیاد پر مختلف کیٹیگریز میں نامزد کیے گئے اداکاروں کو ایوارڈ دیے جاتے ہیں—  فوٹو: انسٹاگرام
عوام کی ووٹنگ کی بنیاد پر مختلف کیٹیگریز میں نامزد کیے گئے اداکاروں کو ایوارڈ دیے جاتے ہیں— فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کے نجی ٹی وی چینل ’اے آر وائے' کی جانب سے منعقد کیے گئے ’پیپلز چوائس ایوارڈز‘ میں اداکار فیروز خان نے بہترین اداکار اور اداکارہ رمشہ خان نے بہترین اداکارہ کا اعزاز حاصل کرلیا۔

نجی چینل اے آر وائے کی جانب سے روایتی ایوار شوز منعقد نہیں کیے جاتے بلکہ عام طور پر سوشل میڈیا ایوارڈز منعقد کیے جاتے ہیں۔

ان ایوارڈز میں عوام کی ووٹنگ کی بنیاد پر مختلف کیٹیگریز میں نامزد کیے گئے اداکاروں کو ایوارڈ دیے جاتے ہیں ۔

اس سال بھی 'اے آر وائے پیپلز چوائس ایوارڈز' منعقد ہوئے اور ایوارڈز کے فاتحین کو مختصر پیمانے پر منعقد کی گئی تقریب میں اعزازت سے نوازا گیا۔

فیروز خان نے ڈراما 'عشقیہ ' میں اداکاری پر 'بہترین اداکار' کا اعزاز حاصل کیا۔

—  فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

رمشہ خان ڈراما 'گھسی پٹی محبت ' میں اپنے کردار پر 'بہترین اداکارہ' قرا ر پائیں۔

—  فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

ثنا جاوید نے 'رسوائی' میں 'نند' کے کردار میں پسندیدہ اداکارہ کا اعزاز حاصل کیا۔

—  فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

حسن شہریار یاسین(ایچ ایس وائے) نے 'بہترین ڈیزائنر' کا ایوارڈ حاصل کیا۔

—  فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

عفان وحید نے ڈراما 'غلطی' میں 'بھائی' کے کردار میں پسندیدہ اداکار کا اعزاز حاصل کیا۔

—  فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

اریبہ حبیب 'جلن' میں 'بیوی' کے کردار میں پسندیدہ اداکارہ قرار پائیں۔

—  فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

صبا فیصل نے ڈراما 'گھسی پٹی محبت' میں 'ماں' کےکردار میں پسندیدہ کردار کا ایوارڈ حاصل کیا۔

—  فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں