شیاؤمی نے مارچ کے آغاز میں ریڈمی نوٹ سیریز کے فونز متعارف کرائے تھے اور اب ان کو پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

اس سیریز کا ایک فون دنیا کا سب سے سستا 108 میگا پکسل فون بھی ہے جو اب پاکستان میں بھی دستیاب ہے، جس کی قیمت صارفین کو ضرور پسند آئے گی۔

ویسے تو شیاؤمی نے ریڈمی نوٹ 10، 10 پرو، 10 ایس اور نوٹ 10 فائیو جی متعارف کرائے تھے مگر پاکستان میں نوٹ 10 اور نوٹ 10 پرو پیش کیے گئے ہیں۔

تاہم نوٹ 10 پرو پاکستان میں اپریل میں صارفین کو دستیاب ہوگا جبکہ نوٹ 10 ابھی خریدا جاسکتا ہے۔

ریڈمی نوٹ 10

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

ریڈمی نوٹ 10 میں 6.43 انچ کا امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ اسنیپ ڈراگون 678 پراسیسر موجود ہے۔

فون کے اندر 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جبکہ 5000 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے۔

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے، جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسنگ کیمرے موجود ہیں۔

فون کے فرنٹ پر 13 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

یہ فون پاکستان میں 32 ہزار روپے میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔

ریڈمی نوٹ 10 پرو

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

اس سیریز کا بہترین فون یہی ہے جس میں 6.7 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ اور 24 ٹچ ریسپانس ریٹ سپورٹ کے ساتھ ہے۔

فون کے اندر اسنیپ ڈراگون 732 جی پراسیسر موجود ہے جبکہ 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

اس کی بیٹری 5020 ایم اے ایچ کی ہے جس کے ساتھ 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے جبکہ فنگرپرنٹ اسکینر سائیڈ پر ہے۔

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے اور مین کیمرا 108 میگا پکسل کا ہے۔

اس کے علاوہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا، 5 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرے دیئے گئے ہیں جبکہ فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا ہنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

یہ فون آئندہ ماہ دستیاب ہوگا جس کا 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 43 ہزار 999 روپے اور 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 47 ہزار 999 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں