یہ سمجھنے میں 30 برس کا طویل عرصہ لگا کہ میرے اختیار میں کچھ نہیں، زارا نور عباس

اپ ڈیٹ 14 مارچ 2021
اپنی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر انہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک طویل پوسٹ جاری کی—فائل فوٹو:انسٹاگرام
اپنی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر انہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک طویل پوسٹ جاری کی—فائل فوٹو:انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ نور عباس نے اپنی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ کی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں زارا نور عباس نے لکھا کہ 'میری زندگی کے 30 سال مکمل ہونے پر میرا اللّٰہ پر یقین مزید پختہ ہوگیا ہے، مجھے اب معجزات پر پہلے سے زیادہ یقین ہوگیا ہے'۔

زارا نور عباس نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ 'یہ حقیقت ہے کہ رحم دلی جیت جاتی ہے لہٰذا اب میں اپنے ماضی کی غلام نہیں رہی لیکن اب اپنے احساسات و جذبات کی فخریہ مالک ہوں جن سے میں گزری اور آگے بھی گزروں گی'۔

اداکارہ نے لکھا کہ گزشتہ سال نے مجھے انسانیت کے بارے میں بہت کچھ سکھایا اور آج میں ان لوگوں کے ساتھ ہونے پر بہت مطمئن ہوں جو اہمیت رکھتے ہیں۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ میں اپنے آپ سے مطمئن ہوں، مجھے یہ سمجھنے میں 30 برس کا طویل عرصہ لگا کہ ایک چیز بھی میرے اختیار میں نہیں۔

انہوں نے لکھا کہ اس لیے میں اپنا سب کچھ خدا کے نام کرتی ہوں اور دعا کرتی ہوں کہ وہ مجھے وہاں لے جائے جو اُس کی مرضی ہو۔

زارا نور عباس نے لکھا کہ میں کوئی دکھاوا نہیں کر رہی، مجھے کوئی افسوس نہیں ہے۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی سالگرہ اور کیک کی تصاویر بھی پوسٹ میں شیئر کیں۔

تبصرے (0) بند ہیں