کراچی: ملک کے بیشتر حصوں میں کوروناوائرس کی تیسری لہر بدستور پھیل رہی ہے جس کی وجہ سے سندھ کے حکام نے صوبے میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافے کی صورت میں چیلنجز کے لیے خود کو تیار کررہے ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ہدیداروں نے بتایا کہ 900 صحت ورکرز اور آئی سولیشن مراکز اسٹینڈ بائی پر رکھے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وبائی امراض کی پہلی لہر کے دوران قائم بڑے آئی سولیشن مراکز کو دوبارہ بحال کیا جا رہا ہے اور وہ بہت ہی مختصر نوٹفکیشن پر چل سکتے ہیں۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ 'حکومت سندھ نے ستمبر 2020 میں شہر کے ایکسپو سینٹر اور پی اے ایف میوزیم میں کووڈ 19 کے اپنے دو فیلڈ آئی سولیشن مراکز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا'۔

انہوں نے کہا کہ 'یہ مراکز اس لیے بند کیے گئے کیونکہ کووڈ 19 کے مریضوں کی تعداد کم ہوگئی تھی اور صوبے کے ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج کے لیے کافی جگہ دستیاب تھی'۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں