کوویکیس ویکسین فیسیلیٹی نے ویکسین کی سپلائی شروع کرنے کے بعد 6 ہفتوں میں 6 براعظموں میں واقع 102 ممالک اور معیشتوں میں کووڈ-19 ویکسینز کے لگ بھگ 3 کروڑ 84 لاکھ ڈوزز پہنچادیے ہیں۔

برطانوی خبررساں ادارے 'رائٹرز' کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور گلوبل الائنس فار ویکسینز اینڈ امیونائزیشن نے ایک بیان میں کہا کہ ویکسین کی سپلائی میں کچھ تاخیر ہوئی ہے۔

گلوبل الائنس فار ویکسینز اینڈ امیونائزیشن نے ایک بیان میں کہا کہ کوویکس سال کے پہلے نصف حصے میں معیشتوں کو ویکسین پہنچانے کی راہ پر گامزن ہے مگر اب بھی ہمیں ایک مشکل چیلنج درپیش ہے کہ ہم عالمی وبا کے خاتمے کی کوشش کررہے ہیں۔

—رائٹرز
—رائٹرز

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں