ہونڈا کی پہلے سے زیادہ بہتر 11 جنریشن سوک متعارف

29 اپريل 2021
سوک 2022 — فوٹو بشکریہ ہونڈا
سوک 2022 — فوٹو بشکریہ ہونڈا

ہونڈا نے اپنی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی سیڈان گاڑی سوک کا 2022 کا ماڈل متعارف کرادیا ہے۔

1973 میں پہلی بار فروخت کے لیے پیش کیے جانے والے ماڈل کے بعد یہ 10 ویں بار ہے جب ہونڈا سوک کو ری ڈیزائن کیا گیا۔

11 جنریشن سوک کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ پہلے سے بہتر کارکردگی کی حامل گاڑی ہے۔

ہونڈا سوک 2022 میں 4 ورژن ایل ایکس، اسپورٹ، ای ایکس اور ٹورنگ دستیاب ہوں گے۔

فوٹو بشکریہ ہونڈا
فوٹو بشکریہ ہونڈا

یہ نئی سوک پہلے سے زیادہ لمبی ہے جس میں وہیل بیس کو 1.4 انچ بڑھای اگیا ہے جبکہ مجموعی لمبائی 1.3 انچ زیادہ ہے۔

ڈیزائن کے لحاظ سے 2022 کا ماڈل دیکھنے میں 10 جنریشن ماڈل سے ملتا جلتا ہی ہے مگر اسٹائلنگ زیادہ کلین ہے جبکہ فرنٹ گرل اور آل ایل ای ڈی فرنٹ اور رئیر لائٹنگ جیسے فیچرز بھی گاڑی کا حصہ ہیں۔

باہر کے مقابلے میں نئی سوک کے کیبن کا ڈیزائن ضرور پہلے سے بہت زیادہ مختلف ہے۔

فوٹو بشکریہ ہونڈا
فوٹو بشکریہ ہونڈا

اب روبوٹک ڈیش بورڈ کو بدل دیا گیا ہے اور زیادہ باشعور اور پروقار ڈیزائن کو ترجیح دی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق ڈیشن بورڈ کو دوبارہ ڈیائن کیا گیا ہے جو 1960 کی گاڑیوں جیسا لگتا ہے جبکہ جدت کا اظہار انفوٹینمنٹ ڈسپلے سے ہوتا ہے جو ڈیش بورڈ کے اوپر موجود ہے۔

اس بار بٹنوں کی تعداد کم ہے مگر بنیادی فنکشنز کے لیے فزیکل کنٹرولز موجود ہیں۔

فوٹو بشکریہ ہونڈا
فوٹو بشکریہ ہونڈا

ہونڈا سوک کے 2 ورژنز میں میں 2.0 لیٹر فورسلینڈ انجن دیا گیا ہے جو 158 ہارس پاور اور 138 ٹورکیو طاقت فراہم کرتا ہے۔

دیگر 2 میں ٹربو چارج 1.5 لیٹر انجن موجود ہوگا جو 174 سے 180 ہارس پاور فراہم کرے گا۔

کمپنی کے مطابق ایندھن کی بچت کے حوالے سے نئی سوک زیادہ بہتر ہے جس میں فی گیلن ایک سے 2 اضافی میل کی مائلیج کی سہولت مل سکے گی۔

گاڑی کا فرنٹ سسپنشن کو کچھ تبدیل گیا ہے جس سے اسٹیئرنگ کو زیادہ مضبوطی ملتی ہے جبکہ ریئر سسپنشن کو بھی بدلا گیا ہے تاکہ رائیڈ کوالٹی کو بہتر کیا جاسکے۔

فوٹو بشکریہ ہونڈا
فوٹو بشکریہ ہونڈا

گاڑی میں ٹریفک سائن کی شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ نیا لو اسپیڈ بریکنگ کنٹرول گاڑی کا حصہ ہے جو اس سے پہلے اکارڈ میں موجود تھا۔

وائرلیس ڈیوائس چارجنگ، 12 اسپیکر آڈیو سسٹم، ڈٰیجیٹل انسٹرومنٹ کلسٹر کے ساتھ ساتھ انفوٹینمنٹ سسٹمز کو بھی پہلے سے بہتر بنایا گیا ہے۔

مسافروں کے تحفظ کے لیے بلائنڈ اسپاٹ مانیٹرنگ کے ساتھ ہونڈا کے لین واچ سسٹم کو دیا گیا ہے جبکہ فرنٹ ایئربیگز کو ری ڈیزائن کیا گیا ہے جبکہ پیچھے کی نشستوں میں بھی اس بار ایئربیگز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ہونڈا سوک کی قیمت 22 ہزار 245 ڈالرز (34 لاکھ 16 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی جبکہ ٹاپ اینڈ ماڈل 29 ہزار 295 ڈالرز (لگ بھگ 45 لاکھ روپے) میں دستیاب ہوگی۔

تبصرے (0) بند ہیں