وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس سے متعلق بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 12 ہزار 743 ٹیسٹ کیے گئے اور 782 نئے کیسز سامنے آئے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں اب تک کورونا کے 37 لاکھ 79 ہزار 805 ٹیسٹ کیے گئے اور 2 لاکھ 93 ہزار 425 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کورونا کے مزید 890 مریض صحت یاب ہوگئے، اور اب تک 2 لاکھ 70 ہزار 710 یعنی 92.2 فی صد کورونا کے مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے میں آج کورونا کے باعث مزید 11 مریض انتقال کرگئے اور کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 4 ہزار 753 ہوگئی ہے جبکہ اس وقت 17 ہزار 962 مریض زیر علاج ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں