تصور کریں کہ 2 طیارے فضائ میں ٹکرا جائیں تو کیا نتیجہ سامنے آسکتا ہے۔

امریکا میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا اور اس کا جو نتیجہ سامنے آیا، اس نے لوگوں کو دنگ کردیا۔

12 مئی کو 2 چھوٹے طیارے فضا میں ٹکرا گئے اور ان میں سے ایک لگ بھگ درمیان سے 2 ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا۔

امریکا کے چیری کریک اسٹیٹ پارک کی حدود میں ایک سنگل انجن طیارے اور ایک بڑے ٹوئن ٹوبو پروپ طیارے کا ٹکراؤ ہوا جس میں 19 مسافر سوار تھے۔

ٹکراؤ کے بعد بڑے طیارے کے پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کرکے لینڈنگ کی درخواست کی اور بظاہر وہ ٹکراؤ سے بے خبر تھا۔

پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرول سے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ایک انجن فیل ہوگیا ہے تو ہمیں لینڈنگ کرنی ہے۔

دوسرا طیارے میں ایئرفریم پیرا شوٹ سسٹم موجود تھا جس سے ٹکراؤ کے بعد ایک پیراشوٹ نکلا اور طیاارے کو کنٹرول طریقے سے کریش ہونے میں مدد دی۔

اس سسٹم نے کرشماتی انداز سے کام کیا اور طیارہ حفاظت سے لینڈ کرگیا۔

دوسرا طیارہ ڈینور کے ایک چھوٹے ایئرپورٹ پر اترنے میں کامیاب رہا اور پھر معلوم ہوا کہ وہ تو لگ بھگ 2 ٹکڑوں میں تقسیم ہوچکا تھا۔

مگر حیرا کن طور پر طیاروں کے ٹکراؤ سے ایک فرد بھی زخمی نہیں ہوا۔

حکام کے مطاب یہ واقعی حیران کن واقعہ تھا کیونکہ اگر تیزرفتاری سے سفر کرنے والے ایک دوسرے سے ٹکرا جائیں تو بچنا ممکن نہیں ہوتا۔

اب اس واقعے کی تحقیقات جاری ہے تاکہ معلوم ہوسکے کہ وہ دونوں ایک دوسرے کے اتنے قریب کیسے آگئے۔

اس سے قبل امریکا میں اس طرح کا واقعہ مئی 2019 میں پیش آیا تھا اور اس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد شدید زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے (0) بند ہیں