ایپل نے آئی فونز کے لیے نیا آپریٹنگ سسٹم متعارف کرادیا ہے۔

ایپل کی سالانہ کانفرنس کے دوران کمپنی کی جانب سے آئی او ایس 15 کو متعارف کرانے کا علان کیا گیا جو 2021 کی آخری سہ ماہی میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔

کورونا کی وبا کے باعث اس سال بھی کانفرنس کا انعقاد آن لائن ہوا اور ایپل کے سافٹ ویئر انجنیئرنگ کے نائب صدر گریگ فریڈریگی نے آئی او ایس 15 کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ نئے آپریٹنگ سسٹم میں سپیشل آڈیو کو فیس ٹائم کا حصہ بنایا جارہا ہے۔

جب آپ اسکرین پر کسی بات کررہے ہوتے ہیں تو اس کے ارگرد کی آوازیں لگتا ہے کہ اس فرد سے آرہی ہیں جس سے آپ بات کررہے ہیں، تو گفتگو کے دوران زیادہ توجہ دینا پڑتی ہے جس کے لیے یہ فیچر دیا جارہا ہے۔

اسی طرح وائس آئسولیشن اور گرڈ ویو کو بھی فیس ٹائم کالز کا اضافہ کیا جارہا ہے۔

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

ایپل کی جانب سے فیس ٹائم کالز میں لوگوں کو شامل کرنے کے لیے لنک شیئر کرنے کا آپشن بھی دیا جارہا ہے جو زوم اور گوگل میٹ وغیرہ میں تو عرصے سے ہے مگر ایپل فیس ٹائم میں پہلی بار دیا جارہا ہے۔

درحقیقت اب آئی فون صارفین پہلی بار اینڈرائیڈ اور ونڈوز ڈیوائسز استعمال کرنے والے افراد کو بھی فیس ٹائم کالز کا حصہ لنک شیئر کرکے بنناسکیں گے۔

اسی طرح ایپل نے آئی فون صارفین کے لیے ایک شیئرڈ ود یو سیکشن متعارف کرایا ہے جہاں وہ تمام مضامین موجود دہوں گے جو میسجز ایپ میں محفوظ کیے جائیں گے۔

میوزک، فوٹوز، ایپس کے لےی بھی شیئرڈ ود یو سیکشنز کا اضافہ کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشنز کو بھی ری ڈیززائن کیا جارہا ہے اور نئے لک کا اضافہ کیا جارہا ہے جس میں بڑے آئیکونز ہوں گے۔

اسی طرح ایک نئے نوٹیفکیشن سمری فیچر کو بھی دیا جارہا ہے جہاں وہ تمام نوٹیفکیشنز ہوں گے جو آخری بار فون چیک کرنے کے بعد دیکھ نہیں سکے ہوں گے۔

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

ایک نیا فیچر فوکس ہے جو صارفین کو ورک، ہوم، ویک اینڈ اور دیگر علیحدہ موڈز تشکیل دینے کی سہولت فراہم کرے گا اور اس کی مدد سے انتخاب کیا جاسکے گ کہ کونسی ایپس کے نوٹیفکیشنز آپ دیکھنا چاہتے ہیں۔

آئی فون ایس 15 میں لائیو ٹیکسٹ نامی فیچر بھی موجود ہوگا جو کیمرے کو ٹیکسٹ شناخت کرنے کے قابل بنادے گا جس کو سلیکٹ، کاپی اور پیسٹ بھی کیا جاسکے گا، یہ فیچر فون میں موجود تصاویر کے ساتھ انٹرنیٹ میں کسی بھی تصویر پر کام کرے گا اور فی الحال 7 زبانوں کی سپورٹ کے ساتھ ہوگا۔

فوٹوز کےل یے ایک میموری مکسز فیر بھی دیا جارہا ہے جبکہ یو ڈبلیو کیز نامی فیچر ڈیجیٹل آئی ڈی کا حصہ ہوگا، ویدر ایپ کا نیا ڈیزائن اور میپس کے ڈیزائن کو بھی بدلا جائے گا۔

خیال رہے کہ آئی او ایس 15 اس سال کی آخری سہ ماہی میں دستیاب ہوگا ابھی اس کا بیٹا ورژن جاری کیا گیا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں