ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پشاور ضلع کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کی جائے گا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا آغاز 13 اگست (آج) کی رات 9 بجے سے ہوگا اور اگلے حکم تک جاری رہے گا۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن ان علاقوں میں نافذ کیا جائے گا:

  • باڑا گیٹ کا علاقہ جس میں باڑا روڈ اور الفیصل اسٹریٹ شامل ہے
  • چارسدہ روڈ کا علاقہ جس میں کنال روڈ، چارسدہ روڈ اور پَجاگی لنک روڈ شامل ہے
  • محل تیرائی کا علاقہ جس میں دلازک روڈ اور رنگ روڈ شامل ہے
  • سڑک نمبر ایک، درمنگی گارڈن، وارسک ورڈ

تبصرے (0) بند ہیں