نائیجیرین صدر کے بیٹے اور مذہبی رہنما کی بیٹی کی شادی کے چرچے

اپ ڈیٹ 22 اگست 2021
بیچی کے محل میں منعقد ہونے والی شادی کی تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی—ریتھ اسٹوڈیوز
بیچی کے محل میں منعقد ہونے والی شادی کی تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی—ریتھ اسٹوڈیوز

نائیجیریا کے صدر کے بیٹے کی اور ملک کے ممتاز مذہبی رہنما کی بیٹی کی وسیع پیمانے پر منعقد کی گئی شادی کے ان دنوں دنیا بھر میں چرچے ہیں۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یوسف بوہاری کی زہرہ ناصر بایرو سے شادی رواں برس نائیجیریا کی سب سے بڑی تقریبات میں سے ایک ہے۔

—بی بی سی
—بی بی سی

نائیجیریا کی ریاست، کانو کے ایک قصبے، امارتِ بیچی کے محل میں منعقد ہونے والی شادی کی تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

ایک تاریخ دان نے بتایا کہ نائیجیریا میں صدر کے خاندان اور شاہی خاندان کے درمیان شادی ایک غیر معمولی بات ہے۔

—فوٹو: ریتھ اسٹوڈیوز
—فوٹو: ریتھ اسٹوڈیوز

یوسف بوہاری اور زہرہ ناصر کی ملاقات برطانیہ میں یونیورسٹی آف سرے میں ہوئی تھی۔

شادی کی رسومات گزشتہ روز بھی جاری رہیں، جب دلہن کے والد ناصر ادو بیرو کی باضابطہ طور پر بیچی کے امیر کے طور پر تاج پوشی کی رسم منعقد ہوئی۔

—فوٹو: فیمی آڈیسینا
—فوٹو: فیمی آڈیسینا

ان کے بھائی کانو کے امیر ہیں، جو نائیجیریا کے نمایاں مذہبی رہنماؤں میں سے ایک ہیں تاہم دلہا دلہن نے اس تقریب میں شرکت نہیں کی تھی۔

روایت کے مطابق دُلہا کے خاندان نے دلہن والوں کو 5 لاکھ نائیجیرین نائرا (1200 ڈالر، 900 یورو) ادا کیے جو شمالی نائیجیریا میں رائج اوسط رقم سے تقریبا 10 گنا زیادہ ہے۔

نائیجیریا میں بی بی سی کے نمائندے اسحاق خالد نے کہا کہ شادی سے قبل دلہن کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تنازع کھڑا کر دیا تھا۔

بعض افراد نے دلہن کے لباس کو ’غیر اخلاقی‘ قرار دیا جبکہ دیگر نے ان کا دفاع کیا تھا۔

—فوٹو: بی بی سی
—فوٹو: بی بی سی

رپورٹس کے مطابق نائیجیرین صدر کے بیٹے کی شادی کے موقع پر 100 نجی جیٹ طیاروں نے پرواز کی جبکہ اس حوالے سے ایئرپورٹ کے عہدیدار نے بی بی سی کو بتایا کہ اصل میں طیاروں کی تعداد 50 سے کم تھی۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے نائیجیریا میں تہواروں کو کم کردیا گیا ہے او ر تقریب میں بہت سارے مہمانوں نے ماسک بھی پہنے ہوئے تھے۔

—بوہاری سلو
—بوہاری سلو

شادی کی تقریب میں سخت سیکیورٹی نافذ کی گئی تھی، پولیس اور فوجی افسران محل کی حفاظت پر مامور تھے اور قریبی اسٹریٹجک مقامات پر بھی نفری تعینات تھی۔

شادی کی رسم نائیجیریا کے وزیر اطلاعات عیسیٰ علی پنتامی نے سرانجام دیں جو ایک مستند امام ہیں۔

—فوٹو: فیمی آڈیسینا
—فوٹو: فیمی آڈیسینا

صدر کے بیٹے اور مذہبی رہنما کی بیٹی کی شادی تقریب میں ملک بھر سے اعلیٰ سیاست دان اور رسمی حکمران شریک ہوئے۔

شادی میں شرکت کرنے والی کئی شخصیات کا تعلق اپوزیشن سے ہے جن میں نائیجیریا کے صدر محمدو بوہاری کے پیشرو گڈ لک جوناتھن بھی شامل ہیں جنہیں، انہوں نے 2015 کے الیکشن میں شکست دی تھی۔

علاوہ ازیں شادی میں شرکت کرنے والے غیرملکی مہمانوں میں گیمبیا کی خاتون اوّل فاتوماتا با بیرو اور نائجر کے سابق صدر محمدو ایسوفو بھی شامل تھے۔

—فوٹو: عائشہ بوہاری
—فوٹو: عائشہ بوہاری

تبصرے (0) بند ہیں