صبا قمر اردو فلکس کی ویب سیریز میں اداکاری کیلئے تیار

اردو فلکس کے ساتھ کیا جانے والا پروجیکٹ صبا قمر کی دوسری ویب سیریز ہوگی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اردو فلکس کے ساتھ کیا جانے والا پروجیکٹ صبا قمر کی دوسری ویب سیریز ہوگی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر اردو او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس کی ویب سیریز میں اداکاری کے لیے تیار ہیں۔

یہ ویب سیریز ای میکس میڈیا کی جانب سے پروڈیوس کی جائے گی اور اسٹریمنگ سائٹ پر دستیاب ہوگی۔

اگرچہ اس پروجیکٹ کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں لیکن او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے لیے یہ صبا قمر کا بڑا پروجیکٹ ہوگا۔

اردو فلکس کے ساتھ کیا جانے والا پروجیکٹ صبا قمر کی دوسری ویب سیریز ہوگی۔

رواں برس کے آغاز میں انہوں نے زی فائیو کی ایک ویب سیریز کی شوٹنگ مکمل کی تھی جس میں آغا مصطفیٰ حسن اور نعمان اعجاز نے بھی ویب سیریز میں اداکارہ کے ساتھ کام کیا تھا۔

خیال رہے کہ صبا قمر ڈراموں میں بھی جلد واپس آرہی ہیں اور ان دنوں اداکارہ اپنے ڈرامے 'تمہارے حسن کے نام' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

اس ڈرامے میں صبا قمر، عمران عباس اور اسد صدیقی کے ساتھ نظر آئیں گی۔

علاوہ ازیں صبا قمر کی فلم 'گھبرانا نہیں ہے' کی شوٹنگ بھی رواں برس کے آغاز میں مکمل ہوئی ہے جس میں زاہد احمد اور سید جبران اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

تاہم ان کے دیگر کئی پروجیکٹس کی طرح اس فلم کی ریلیز بھی عالمی وبا کی وجہ بننے والے کورونا وائرس کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں