دنیا کی بہترین نئی عمارت کا اعزاز ایک مسلم ملک کے نام

31 جنوری 2022
فرینڈ شپ ہاسپٹل — فوٹو بشکریہ آصف سلمان/ URBANA
فرینڈ شپ ہاسپٹل — فوٹو بشکریہ آصف سلمان/ URBANA

بنگلہ دیش کے ایک دور دراز کے گاؤں میں موجود ہسپتال کو دنیا کی 'نئی بہترین عمارت' قرار دیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش کے جنوب مغربی ضلع ساتخیرا کے گاؤں شیام نگر میں واقع فرینڈ شپ ہاسپٹل کو یہ اعزاز رائل انسٹیٹوٹ آف برٹش آرکیٹیکٹ (آر آئی بی اے) نے دیا۔

بنگلہ دیش کا یہ علاقہ سمندری سطح میں اضافے اور اکثر سیلاب کے خطرات سے دوچار ہے۔

فرینڈ شپ ہاسپٹل — فوٹو بشکریہ آصف سلمان/ URBANA
فرینڈ شپ ہاسپٹل — فوٹو بشکریہ آصف سلمان/ URBANA

80 بستروں کے ہسپتال کو مقامی طور پر تیار کردہ اینٹوں کی مدد سے تیار کیا گیا۔

پراجیکٹ کے چیف آرکیٹیکٹ کاشف چوہدری نے الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے کہا 'ہم نے مقامی میٹریل اور معماروں کو استعمال کیا، ہمیں یقین ہے کہ ہسپتال کے ارگرد کے دیہات کے رہائشی اس مقام کو قبول کریں گے اور اپنے علاج کے لیے وہاں آئیں گے'۔

پورے ہسپتال کے گرد ایک نہر موجود ہے جو وہاں کے مختلف سیکشنز کو الگ کرنے کا کام بھی کرتی ہے۔

فرینڈ شپ ہاسپٹل — فوٹو بشکریہ آصف سلمان/ URBANA
فرینڈ شپ ہاسپٹل — فوٹو بشکریہ آصف سلمان/ URBANA

کاشف چوہدری نے بتایا کہ یہ نہر ٹھنڈک فراہم کرنے کا کام کرے گی جس سے ایئر کنڈیشننگ کے استعمال سے گریز اور بجلی کی بچت میں مدد ملے گی'۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے متعدد راہداریاں، باغات، پولز، درختوں، سبزہ ہسپتال کا حصہ بنایا ہے جو سورج کی روشنی اور ہوا کے تمام جگہوں پر پہنچاتے ہیں۔

فرینڈ شپ ہاسپٹل — فوٹو بشکریہ آصف سلمان/ URBANA
فرینڈ شپ ہاسپٹل — فوٹو بشکریہ آصف سلمان/ URBANA

آرکیٹیکٹس کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہسپتال کا ڈیزائن تیار کیا گیا۔

ہسپتال کو دنیا کی بہترین عمارت کا اعزاز ملنے پر مقامی افراد نے خوشی کا اظہار کیا اور ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی اس طرح کا ہسپتال نہیں دیکھا، جو فطرت کا حصہ محسوس ہوتا ہے اور وہاں کچھ بھی مصنوعی استعمال نہیں ہوا، یہاں تک کہ اینٹیں بھی قدرتی ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Ashar grami Feb 01, 2022 01:12pm
Very good idea converted into reality.