گوگل نے جی میل کے نئے لے آؤٹ کو پیش کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں کمپنی کی دیگر سروسز کو زیادہ نمایاں کیا جائے گا۔

گوگل کے مطابق جی میل کا نئے لے آؤٹ کو فروری 2022 سے پیش کرنے کا سلسلہ شروع ہوگا جو اپریل میں بائی ڈیفالٹ ہوگا اور 2022 کی دوسری ششماہی کے آخر تک وہی واحد آپشن ہوگا۔

اس نئے لے آؤٹ میں گوگل کے دیگر میسجنگ ٹولز جو ورک اسپیس سیوٹ کا حصہ ہیں، ای میلز کے ساتھ چھوٹی ونڈوز نہیں رہیں گے بلکہ ان کی اپنی اسکرینز ہوں گی، جن تک رسائی کے لیے سروس کے بائیں جانب بڑے بٹن دیئے جائیں گے۔

گوگل نے اسے انٹیگریٹڈ ویو قرار دیا ہے اور اگر آپ ورک اسپیس کے صارف ہیں تو اس لے آؤٹ سے واقف ہوں گے۔

8 فروری سے صارفین اس لے آؤٹ کی آزمائش شروع کرسکتے ہیں اور اپریل میں جن افراد نے اس کا انتخاب نہیں کیا ہوگا تو کمپنی کی جانب سے اسے سوئچ اوور کرنے کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

مگر اس وقت بھی صارفین سیٹنگز کے ذریعے اسے پرانے لے آؤٹ سے بدل سکیں گے مگر جون کے آخر تک یہ آپشن بھی ختم ہوجائے گا اور نیا لے آؤٹ ہی استعمال کرنا ہوگا۔

کمپنی کے مطابق اس لے آؤٹ میں نوٹیفکیشن ببلز بھی ہوں گے جن سے یہ جاننے کا موقع ملے گا کہ دیگر ٹولز کو بھی آپ کی توجہ کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ گوگل کی جانب سے جی میل کو ای میل میسجز تک محدود رکھنے کی بجائے اسے ہر طرح کے فیچرز سے لیس ہب میں تبدیل کیا جارہا ہے۔

اسی لیے پہلے ورک اسپیس کو جی میل کا حصہ بنایا گیا اور پھر وائس اور ویڈیو کالنگ کی سہولت بھی پیش کی گئی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ لے آؤٹ گوگل ورک اسپیس، جی سیوٹ بیسک اور بزنس کسٹمرز کو دستیاب ہوں گے اور پرسنل اکاؤنٹس تک ان کی رسائی نہیں ہوگی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں