• KHI: Maghrib 6:44pm Isha 8:01pm
  • LHR: Maghrib 6:19pm Isha 7:41pm
  • ISB: Maghrib 6:25pm Isha 7:50pm
  • KHI: Maghrib 6:44pm Isha 8:01pm
  • LHR: Maghrib 6:19pm Isha 7:41pm
  • ISB: Maghrib 6:25pm Isha 7:50pm

ریڈمی نوٹ 11 سیریز اب پاکستان میں دستیاب

شائع February 13, 2022
— فوٹو بشکریہ ریڈمی
— فوٹو بشکریہ ریڈمی

شیاؤمی کی ذیلی کمپنی نے اپنے نئے فلیگ شپ ریڈمی نوٹ 11 سیریز کے فونز پاکستان میں متعارف کرا دیئے ہیں۔

ریڈمی نوٹ11 تو اب خریدا جاسکتا ہے مگر 11 پرو کی قیمت ابھی بتائی نہیں گئی۔

ریڈمی نوٹ 11

فوٹو بشکریہ ریڈمی
فوٹو بشکریہ ریڈمی

ریڈمی نوٹ 11 میں 6.53 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ اسکرین کے تحفظ کے لیے گوریلا گلاس 3 پروٹیکشن فراہم کی گئی ہے اور ہاں یہ سپلیش ریزیزٹنٹ فون ہے۔

نوٹ 11 میں اسنیپ ڈراگون 680 پراسیسر موجود ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹںگ سسٹم کا امتزاج ایم آئی یو آئی 13 سے کیا گیا ہے۔

نوٹ 11 میں 4 سے 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے آپشن ہوں گے جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون کے فرنٹ پر 13 میگا پکسل سیلفی کیمرا موجود ہے جس کو بائیو میٹرک لاگ ان کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

5000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دستیاب ہوگی اور یہ 58 منٹ میں 100 فیصد چارج ہوسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ ریڈمی
فوٹو بشکریہ ریڈمی

نوٹ 11 میں بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے موجود ہیں۔

اس کے علاوہ آئی آر بلاسٹرز، این ایف سی، ڈوئل اسپیکرز اور ہیڈفون جیکس دیگر قابل ذکر فیچرز ہیں۔

فون کا 4 جی بی ریم والا ماڈل 34 ہزار 999 روپے جبکہ 6 جی بی ریم والا فون 37 ہزار 999 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

ریڈمی نوٹ 11 پرو

فوٹو بشکریہ ریڈمی
فوٹو بشکریہ ریڈمی

ریڈمی نوٹ 11 پرو میں 6.67 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ گوریلا گلاس 5 پروٹیکشن اور ڈسٹ اینڈ سپلیش ریزیزٹنس فیچرز بھی اس کا حصہ ہیں۔

فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 96 پراسیسر موجود ہے جبکہ 8 جی بی تک ریم اور 128 جی بی تک اسٹوریج دستیاب ہوگی جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ایم آئی یو آئی 13 سے کیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر 108 میگا پکسل کا مین کیمرا موجود ہے جو 3 ایکس زومنگ سپورٹ کرتا ہے، اس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں، 4 جی ماڈل میں 2 میگا پکسل ڈٰپتھ سنسر کیمرا بھی دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ ریڈمی
فوٹو بشکریہ ریڈمی

اسی طرح فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں موجود ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنسر کو بھی اسکرین کے اندر نصب کیا گیا ہے۔

ہیڈفون جیک اور ڈوئل اسپیکرز والے اس فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے جس کے ساتھ 67 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے فی الحال اس فون کی قیمت کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024