رئیل می کی جانب سے جلد 9 پرو سیریز اور جی ٹی 2 سیریز کو عالمی مارکیٹس میں متعارف کرانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

مگر چینی کمپنی نے اس سے قبل سی سیریز کا بہت کم قیمت اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔

رئیل می سی 35 کو سب سے پہلے تھائی لینڈ میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کی خاص بات اس کی طاقتور بیٹری اور بہترین بیک مین کیمرا ہے۔

فون میں 6.6 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جو فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن سپورٹ سے لیس ہے مگر ریفریش ریٹ صرف 60 ہرٹز ہے۔

اسکرین میں 8 میگا پکسل سیلفی کیمرے کے لیے واٹر ڈراپ نوچ ڈیزائن کو اکتیار کیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

فون کے بیک پر کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کے اتھ 2 میگا پکسل میکرو اور وی جی اے بلیک اینڈ وائٹ کیمرے موجود ہیں۔

رئیل می سی 5 میں فنگرپرنٹ اسکینر پاور بٹن کے اندر نصب ہے جبکہ ہیڈفون جیک بھی موجود ہے۔

سنگل اسپیکر والے اس فون میں 5000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے جو اس کم قیمت فون کی ایک اور خاص بات ہے۔

فون کے اندر یونی ایس او سی ٹی 616 اوکٹا کور پراسیسر دیا گیا ہے۔

4 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج کے آپشن دستیاب ہوں گے اور مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے اسٹوریج میں مزید اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ اسے سب سے پہلے تھائی لینڈ میں پیش کیا جارہا ہے جہاں 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 175 ڈالرز (30 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 190 ڈالرز (33 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

تبصرے (0) بند ہیں