• KHI: Fajr 5:44am Sunrise 7:05am
  • LHR: Fajr 5:23am Sunrise 6:50am
  • ISB: Fajr 5:31am Sunrise 7:00am
  • KHI: Fajr 5:44am Sunrise 7:05am
  • LHR: Fajr 5:23am Sunrise 6:50am
  • ISB: Fajr 5:31am Sunrise 7:00am

پہلی بار اکشے کمار اور ارشد وارثی ایکشن دکھانے کو تیار

شائع February 19, 2022
فلم آئندہ ماہ 18 مارچ کو ریلیز ہوگی—اسکرین شاٹ
فلم آئندہ ماہ 18 مارچ کو ریلیز ہوگی—اسکرین شاٹ

بولی وڈ ایکشن اور مصالحہ فلموں کے شائقین کے لیے خبر ہےکہ پہلی بار ’کھلاڑی ہیرو‘ اکشے کمار اور ’سرکٹ‘ ارشد وارثی ایک ساتھ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

جی ہاں، دونوں ہی اگلے ماہ ریلیز ہونے والی ایکشن مصالحہ فلم ’بچن پانڈے‘ میں پہلی بار ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔

’بچن پانڈے‘ کی شوٹنگ دو سال سے جاری تھی اور ابتدائی طور پر فلم کو گزشتہ برس ریلیز کیا جانا تھا، مگر اب اسے آئندہ ماہ پیش کیا جائے گا۔

طویل انتظار کے بعد ’بچن پانڈے‘ کا ٹریلر 18 فروری کو جاری کیا گیا، جسے دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ شائقین کو فلم میں نہ صرف ایکشن اور مار دھاڑ دیکھنے کو ملے گی بلکہ لوگ مصالحہ اور کامیڈی کو بھی دیکھ سکیں گے۔

فلم میں ’بچن پانڈے‘ کا کردار اکشے کمار نے ادا کیا ہے جو کہ ایک ولن کا کردار ہوتا ہے۔

فلم میں ارشد وارثی نے کریتی سینن کا ساتھی کا کردار ادا کیا ہے جو کہ اکشے کمار کی زندگی پر فلم بناتے دکھائی دیتے ہیں۔

فلم میں جیکولین فرنانڈس بھی اکشے کمار کے ساتھ رومانس کرتی دکھائی دیں گی جب کہ فلم کی دیگر کاسٹ میں پنکج ترپھاتی، پرتیک ببر اور سنجے مشرا بھی شامل ہیں۔

فلم کے جاری کیے گئے ٹریلر میں اکشے کمار کو مار دھاڑ کرنے والے ایکشن کے روایتی انداز میں دکھایا گیا ہے۔

فلم میں ارشد وارثی اور کریتی سینن ساتھی کے طور پر دکھائی دیں گے—اسکرین شاٹ
فلم میں ارشد وارثی اور کریتی سینن ساتھی کے طور پر دکھائی دیں گے—اسکرین شاٹ

فلم کی ہدایات فرہاد سامجی نے دی ہیں جب کہ اسے ساجد نڈیاڈوالا نے پروڈیوس کیا ہے، جنہوں نے پہلے بھی اکشے کمار کی چند فلموں کو پروڈیوس کر رکھا ہے۔

فلم کا ٹریلر جاری ہونے کے بعد اکشے کمار اور ارشد وارثی کے مداح خوش دکھائی دیے اور دونوں اداکاروں کے نام ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگے۔

ارشد وارثی اور اکشے کمار کو فلم انڈسٹری میں تین دہائیاں گزر چکی ہیں اور دونوں نے درجنوں فلموں میں بڑے بڑے ہیروز کے ساتھ کام کیا ہے، تاہم پہلی بار دونوں ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔

اس سے قبل 2017 میں خیال کیا جا رہا تھا کہ ’جولی ایل ایل بی ٹو‘ میں شاید دونوں ایک دکھائی دیں مگر ایسا نہ ہو سکا تھا۔

’جولی ایل ایل بی ٹو‘ ارشد وارثی کی 2013 کی اسی نام سے ریلیز ہونے والی فلم کا سیکوئل تھا۔

کارٹون

کارٹون : 7 دسمبر 2024
کارٹون : 6 دسمبر 2024