• KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:06pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:06pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:29pm

پچاس لاکھ ملیں تو بھی خلیل الرحمٰن قمر کے ساتھ کام نہیں کروں گی، انوشے اشرف

شائع February 19, 2022
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ صبا قمر کی شادی ہونے والی ہے—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ صبا قمر کی شادی ہونے والی ہے—فوٹو: انسٹاگرام

سابق وی جے، ماڈل و اداکارہ انوشے اشرف نے کہا ہے کہ اگر انہیں پچاس لاکھ روپے کی پیش کش کی جائے تو بھی وہ ڈراما نگار خلیل الرحمٰن قمر کے لکھے کسی ڈرامے میں کام نہیں کریں گی۔

انوشے اشرف حال ہی میں ’ٹو بی آنیسٹ‘ میں شریک ہوئی تھیں، جہاں انہوں نے اداکاری سمیت ذاتی زندگی پر بھی کھل کر باتیں کیں۔

انوشے اشرف نے بتایا کہ سقوط ڈھاکہ سے قبل ان کا خاندان بنگلہ دیش میں رہتا تھا جب کہ اب بھی ان کے بعض رشتے دار وہاں موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں ان کی طرح ایرانی نسل کے بہت سارے لوگ آباد ہیں۔

شادی ہوتے ہوتے رہ گئی، انوشے اشرف—اسکرین شاٹ
شادی ہوتے ہوتے رہ گئی، انوشے اشرف—اسکرین شاٹ

پروگرام کے دوران انوشے اشرف نے گزشتہ برس یاسر حسین کے ساتھ ترک اداکاروں کے پاکستان میں کام کرنے کے معاملے پر ہونے والے سوشل میڈیا تنازع پر بھی بات کی اور کہا کہ دونوں اپنی اپنی جگہ درست تھے اور ان کے درمیان کوئی ذاتی اختلاف نہیں، بس اسی معاملے پر الگ الگ رائے تھی۔

انوشے اشرف کے مطابق ان کا ذاتی خیال ہے کہ کسی بھی آرٹسٹ کو دوسرے فنکار کو ’کچرہ‘ نہیں کہنا چاہیے اور انہوں نے اسی وجہ سے ہی یاسر حسین سے اختلاف کیا تھا، کیوں کہ انہوں نے ترک اداکاروں کو کچرہ کہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: غیر ملکی ڈراموں کے معاملے پر انوشے اشرف و یاسر حسین میں نوک جھوک

انوشے اشرف نے یاسر حسین کی تعریف بھی کی اور کہا کہ وہ اچھی شخصیت کے مالک ہیں، وہ خواتین کے حقوق سمیت دیگر مسائل پر بھی آواز اٹھاتے رہتے ہیں۔

پروگرام کے دوران انوشے اشرف نے بتایا کہ ان کا فوری شادی کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔

اسی دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ کچھ سال قبل تقریبا ان کی شادی ہونے والی تھی مگر عین وقت پر انہوں نے ہونے والے شوہر سے تعلقات ختم کرلیے۔

انوشے اشرف نے یاسر حسین کی تعریفیں بھی کیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
انوشے اشرف نے یاسر حسین کی تعریفیں بھی کیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

انوشے اشرف کے مطابق تعلقات ختم کرنے پر ابتدائی طور پر انہیں افسوس بھی ہوا، تاہم بعد میں انہوں نے شکرانے ادا کیے کہ انہوں نے شادی سے قبل ہی تعلقات ختم کیے۔

اداکارہ نے واضح نہیں کیا کہ انہوں نے اپنے ہونے والے ممکنہ شریک حیات سے کس وجہ سے تعلقات ختم کیے؟ اور وہ کون تھے؟

انہوں نے بتایا کہ کم از کم اگلے دو سال تک وہ شادی نہیں کریں گی اور اچھی بات یہ ہے کہ اب گھر والے بھی ان سے یہ سوال نہیں کرتے کہ وہ کب شادی کرنے والی ہیں؟

مزید پڑھیں: مداح نے انوشے اشرف کو شادی کی پیش کش کردی

پروگرام کے دوران انوشے اشرف نے یہ انکشاف بھی کیا کہ جلد ہی صبا قمبر کی شادی ہونے والی ہے اور وہ اداکارہ کے ہونے والے شریک حیات کو جانتی ہیں۔

تاہم انہوں نے صبا قمر کی شادی اور ہونے والے شریک سفر سے متعلق مزید کوئی وضاحت نہیں کی۔

کم اداکاری کرنے کے سوال پر انوشے اشرف نے بتایا کہ انہیں اچھے کرداروں کی پیش کش نہیں ہو رہی، اس لیے وہ اسکرین پر کم دکھائی دیتی ہیں۔

اسی دوران انوشے اشرف نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اگر انہیں خلیل الرحمٰن قمر کے لکھے گئے ڈرامےیا کسی دوسرے منصوبے میں کام کرنے کے لیے پچاس لاکھ روپے کی پیش کش کی جائے، تو بھی وہ اس میں کام نہیں کریں گی۔

تبصرے (1) بند ہیں

انجنیئر حا مد شفیق Feb 20, 2022 11:55am
آپ کو کوئ پچاس لاکھ آفر کرے تو سہی پھر بندہ بات بھی کرتا ہے آپ کونسی ٹاپ ایکٹریس ہیں

کارٹون

کارٹون : 12 دسمبر 2024
کارٹون : 11 دسمبر 2024