آنر کے 2 نئے فلیگ شپ فونز میجک 4 اور میجک 4 پرو

01 مارچ 2022
میجک 4 پرو — فوٹو بشکریہ آنر
میجک 4 پرو — فوٹو بشکریہ آنر

آنر کے 2 نئے فلیگ شپ فونز متعارف کرا دیئے گئے ہیں۔

آنر میجک 4 اور میجک 4 پرو کو کمپنی کی جانب سے موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر پیش کیا گیا۔

دونوں فونز میں کوالکوم کا نیا اسنیپ ڈراگون 8 جنریشن 1 پراسیسر موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ آنر
فوٹو بشکریہ آنر

آنر میجک 4 پرو میں 6.81 انچ کا ایل ٹی پی او او ایل ای ڈی ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون کے فرنٹ پر سیلفیز کے لیے ڈوئل کیمرا سیٹ اپ موجود ہے جو 12 میگا پکسل مین اور 3 ڈی ڈیپتھ سنسر پر مشتمل ہے۔

فوٹو بشکریہ آنر
فوٹو بشکریہ آنر

اس کے مقابلے میں آنر میجک 4 میں 6.81 انچ کا ڈوئل کروڈ او ایل ای ڈی ڈسپلے 120 ہڑتز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

اس فون میں فرنٹ پر 12 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔

دونوں فونز میں بیک پر کیمرا سیٹ اپ ڈیزائن یکساں ہے جس کو کمپنی نے آئی آف ماؤس کا نام دیا ہے۔

دونوں فونز میں مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 50 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا دیا گیا ہے۔

البتہ ٹیلی فوٹو کیمرا الگ ہے، پرو ماڈل میں 64 میگا پکسل پیری اسکوپ سنسر 3.5 ایکس آپٹیکل زوم اور 100 ایکس ڈیجیٹل زوم کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ آنر
فوٹو بشکریہ آنر

میجک 4 میں 8 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا 5 ایکس آپٹیکل زوم اور 50 ایکس ڈیجیٹل زوم سے لیس ہے۔

اس سے ہٹ کر دونوں فونز میں ٹی او ایف اور فلیکر سنسرز بھی کیمرا سیٹ اپ کا حصہ ہیں۔

کمپنی کے مطابق دونوں فونز میں الٹرا فیوژن فوٹوگرافی، اے آئی کلر اور مووی ماسٹر وی آئی میکس ان ہانسڈ جیسے فیچرز موجود ہیں۔

دونوں میں 12 جی بی تک ریم اور 512 جی بی اسٹوریج دستیاب ہوگی جبکہ جی پی یو ٹربو ایکس گرافکس ایکسلریشن کا فیچر بھی دیا گیا ہے۔

پرو ماڈل میں کی ایک خاص بات 100 واٹ وائرڈ اور وائرلیس چارجنگ سپورٹ بھی ہے جس کے لیے آنر نے سپر چارج چارجر فراہم کیے ہیں۔

فوٹو بشکریہ آنر
فوٹو بشکریہ آنر

کمپنی نے دعویٰ کیا کہ وائرڈ چارجنگ سے فون کی 4600 ایم اے ایچ بیٹری کو 30 منٹ میں مکمل چارج کیا جاسکتا ہے جبکہ 15 منٹ کی وائرلیس چارجنگ سے بیٹری کو 60 فیصد چارج کیا جاسکتا ہے۔

اس کے مقابلے میں میجک 4 میں 4800 ایم اے ایچ کی کچھ بڑی بیٹری تو ہے مگر چارجنگ سپورٹ 66 واٹ تک محدود ہے۔

میجک 4 پرو کی ڈسٹ اور واٹر ریزیزٹنس ریٹنگ آئی پی 68 ہے جبکہ میجک 4 کی محض آئی پی 54۔

دونوں فونز میں اینڈرائیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج میجک یو آئی 6.0 سے کیا گیا ہے۔

میجک 4 کا 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 899 یورو (ایک لاکھ 76 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 4 پرو کا 1099 یورو (2 لاکھ 16 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

تبصرے (0) بند ہیں