نوکیا نے سی سیریز کے 3 نئے کم قیمت اسمارٹ فونز متعارف کرائے ہیں جن میں زیادہ توجہ ان کے دیرپا ہونے پر مرکوز کی گئی ہے۔

سی 21، سی 21 پلس اور سی 2 کو بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران متعارف کرایا گیا۔

سی 21 پلس

فوٹو بشکریہ نوکیا
فوٹو بشکریہ نوکیا

تینوں فونز میں سی 21 پلس سب سے زیادہ طاقتور فون ہے جس میں 6.5 انچ کا ڈسپلے دیا گیا ہے۔

فون کے اندر 5050 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے جس کے بارے میں نوکیا کا کہنا ہے کہ سنگل چارج پر مکس استعمال پر یہ 3 دن تک کام کرسکتی ہے۔

مگر اس کا ایک 4000 ایم اے ایچ بیٹری والا ورژن بھی ہے اور دونوں کے ساتھ 10 واٹ چارجر دستیاب ہوگا۔

یہ کسی حد تک واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنٹ فون ہے اور کچھ اونچائی سے گرنے کا دھچکا بھی برداشت کرسکتا ہے۔

اینڈرائیڈ 11 گو ایڈیشن آپریٹنگ سسٹم فون کا حصہ ہے جبکہ 2 سال تک سہ ماہی سیکیورٹی اپ ڈیٹس بھی فراہم کی جائیں گی۔

فون کے اندر یونی ایس او سی کا ایس سی 9863 اے پراسیسر موجود ہے جبکہ 2، 3 اور 4 جی بی ریم جبکہ 32 سے 64 جی بی اسٹوریج دستیاب ہوگی جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

فون کے فرنٹ پر 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا موجود ہے جو فیس ان لاک کے لیے بھی استعمال ہوسکتا ہے جبکہ بیک پر 13 میگا پکسل مین اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے موجود ہیں۔

یہ فون اپریل میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا اور اس کی قیمت 140 ڈالرز (24 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

سی 21

فوٹو بشکریہ نوکیا
فوٹو بشکریہ نوکیا

یہ پلس ماڈل کا کم قیمت ورژن تصور کیا جاسکتا ہے جس میں 6.5 انچ کا ڈسپلے ہی موجود ہے مگر واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنٹ نہیں ہے یا کم از کم کمپنی نے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

فون کے اندر پراسیسر بھی پلس ماڈل والا ہی مے جبکہ 2 سے 3 جی بی ریم اور 32 سے 64 جی بی اسٹوریج موجود ہے۔

اسٹوریج میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

اس فون میں ایک بڑا فرق بیٹری کا ہے اور اس میں صرف 3000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے مگر کمپنی کا کہنا ہے سنگل چارج پر ایک دن بیٹری چل جائے گی۔

فون کے فرنٹ پر 5 میگا پکسل جبکہ بیک پر 8 میگا پکسل کیمرا موجود ہے۔

یہ فون مارچ کے اختتام پر فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا اور اس کی قیمت 110 ڈالرز (19 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

نوکیا سی 2 سیکنڈ ایڈیشن

فوٹو بشکریہ نوکیا
فوٹو بشکریہ نوکیا

یہ سی 2 کا اپ ڈیٹ ماڈل سمجھا جاسکتا ہے مگر فیچرز کے لحاظ سے سابقہ ماڈل سے کمتر ہے۔

البتہ اس کی خاص بات میٹل فریم ہے جو اس کو پلاسٹک کور والے سی 2 سے زیادہ مضبوط خیال کیا جاسکتا ہے۔

اس فون میں 5.7 انچ کا ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ فرنٹ پر صرف 2 میگا پکسل سیلفی کیمرا موجود ہے اور بیک پر 5 میگا پکسل کیمرا موجود ہے۔

فون میں 2400 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے اور ہاں یہ ریموو ایبل بیٹری ہے۔

سی 2 سیکنڈ ایڈیشن میں کواڈ کور پراسیسر موجود ہے مگر اس بارے میں تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

اینڈرائیڈ 11 گو ایڈیشن آپریٹنگ سسٹم والے فون میں 4 جی سپورٹ موجود ہے جبکہ ایک سے 2 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

یہ فون مئی میں دستیاب ہوگا اور اس کی قیمت 100 ڈالرز (17 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں