اوکے (OK) کس لفظ کا مخفف ہے؟

اپ ڈیٹ 09 مارچ 2022
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

اوکے (OK) وہ لفظ ہے جو پاکستان میں بھی لوگ دن بھر میں کئی بار بولتے ہیں مگر کیا آپ نے کبھی سوچا کہ یہ کس لفظ کا مخفف ہے۔

اور ہاں OK لکھنا درست ہے یا okay؟

ہوسکتا ہے کہ یہ یقین کرنا مشکل ہو مگر اوکے 2 فیک الفاظ پر مبنی ہے یا کم از کم یہی سمجھا جاتا ہے۔

درحقیقت 1830 کی دہائی میں لوگ مذاق میں آل کریکٹ (all correct) کو orl korrekt کہتے تھے اور ممکنہ طور پر اسی کا مخفف اوکے ہے۔

1839 کو بوسٹن کے ایک اخبار میں بھی اوکے لفظ کو استعمال کیا گیا تھا، اس وقت ایڈیٹر اسے oll korrect یا آل کریکٹ کو کہنے کے لیے استعمال کرتے تھے۔

عام طور پر اس طرح کے رجحان جلد مقبولیت کھو دیتے ہیں اور لفظ غائب ہوجاتے ہیں۔

تو پھر اوکے کا لفظ کیسے زندہ رہا؟

آکسفورڈ ڈکشنری کے مطابق اوکے کے استعمال کا پرانا تحریری حوالہ 1840 میں امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار کی جانب سے استعمال کیا گیا۔

ان انتخابات میں ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے مارٹن وان بیورن امیدوار تھے جن کی عرفیت اولڈ کنڈرہک (نیویارک اسٹیٹ میں پیدائش کے مقام سے منسوب) تھی اور ان کے حامیوں نے اوکے کلب کو تشکیل دیا۔

اس کے نتیجے میں اس اصطلاح کو مقبولیت ملی (وہسے وان بیورن انتخابات میں ضرور ناکام ہوگئے تھے)۔

پھر ٹیلی گراف کی آمد کے بعد مختصر الفاظ کے استعمال نے بھی اسے مقبول کیا۔

اور ہاں OK لکھیں یا Okay دونوں ہی ٹھیک ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں