اگر آپ موزیلا فائر فوکس ویب براؤزر استعمال کرتے ہیں اور اسے کچھ عرصے سے اپ ڈیٹ نہیں کیا، تو اب ایسا لازمی کرلیں۔

درحقیقت موزیلا نے خود صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ فائر فوکس براؤزر کے نئے ورژن کو ڈاؤن لوڈ کرلیں۔

اس نئے ورژن میں موبائل براؤزر کے لیے نئے پرائیویسی فیچرز دیئے گئے ہیں جبکہ ایسی ایمرجنسی اپ ڈیٹس کی گئیں جو 2 انتہائی اہم سیکیورٹی کمزوریوں پر قابو پانے کے لیے کی گئی ہیں۔

5 مارچ کو موزیلا نے ایک سیکیورٹی ایڈوائزری میں براؤزر میں 2 زیرو ڈے سیکیورٹی کمزوریوں کے بارے میں بتایا تھا جس کو ہیکرز ڈیوائس کے لیے متعدد سیکیورٹی مسائل کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

اگر ان کمزوریوں پر قابو نہ پایا جائے تو ہیکرز کو ڈیوائس یا پروگرام پر کنٹرول حاصل کرنے کا موقع مل جاتا ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ ہمیں ان خامیوں کو استعمال کرکے حملوں کی رپورٹس ملی تھی۔

اسی کے لیے موزیلا نے فائر فوکس 91.7 ای ایس آر اور فائر فوکس 98.0 ورژن ڈاؤن لوڈ کے لیے جاری کیے تھے۔

موزیلا کی جانب سے ایچ ٹی ٹی پی ایس اونلی فیچر والا فائر فوکس براؤزر بھی اینڈرائیڈ کے لیے جاری کیا ہے۔

یہ فیچر براؤزر ایکسٹینشنز جیسے ایچ ٹی ٹی پی ایس ایوری ویئر کی طرح کام کرتا ہے اور مخصوص ویب سائٹ پر پرائیویسی کو یقینی بناتا ہے۔

ڈیسک ٹاپ پر فائر فوکس کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے براؤزر اوپن کریں اور فائر فوکس مینیو اوپن کرکے اباؤٹ فائر فوکس پر کلک کریں۔

اس کے بعد پوپ اپ ونڈو اوپن ہوگی اور فائرفوکس خودکار طور پر نئی اپ ڈیٹس کو چیک کرے گا، اگر یہ آپشن پہلے سے سیٹنگز میں ان ایبل ہے تو فائر فوکس کی نئی اپ ڈیٹ خود ڈاؤن لوڈ ہوجائے گی۔

ڈاؤن لوڈ مکمل ہونے پر ری اسٹارٹ پر کلک کرنا ہوگا اور بس۔

موبائل پر اسے اپ ڈیٹ کرنے کے لیے ڈیوائس کے ایپ اسٹور پر جاکر فائرفوکس سرچ کریں اور اپ ڈیٹ ڈاؤن لوڈ کرلیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں