ایپل کا 2022 کا سستا ترین آئی فون متعارف

09 مارچ 2022
آئی فون ایس ای — فوٹو بشکریہ ایپل
آئی فون ایس ای — فوٹو بشکریہ ایپل

ایپل نے 2022 کے لیے اپنا سستا ترین آئی فون متعارف کرا دیا ہے جو فیچرز کے لحاظ سے اتنا بہترین ہے کہ لوگوں کو ایک ہزار ڈالرز والے فون کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔

آئی فون ایس ای کا تھرڈ جنریشن ماڈل اس کمپنی کا سستا ترین 5 جی فون بھی ہے جو کمپنی کے ایک ورچوئل ایونٹ میں پیش کیا گیا۔

آئی فون ایس ای (2022) میں اے 15 بائیونک پراسیسر موجود ہے جو آئی فون 13 سیریز میں بھی دیا گیا ہے، یعنی یہ آئی فون 13 جتنا ہی طاقتور ہے۔

کمپنی کے مطابق اے 15 بائیونک چپ سے بیٹری لائف بھی بہتر ہوئی ہے، جبکہ اس فون میں 2020 کے آئی فون ایس ای کے مقابلے میں زیادہ بڑی بیٹری موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

ایپل نے وعدہ کیا کہ نئے فون پر 15 گھنٹے ویڈیو دیکھی جاسکتی ہے، جبکہ 50 گھنٹے تک آڈیو کو چلایا جاسکتا ہے۔

آئی فون ایس ای میں 4.7 انچ کا ڈسپلے دیا گیا ہے اور بائیو میٹرک ان لاک کے لیے ٹچ آئی ڈی سنسر موجود ہے جبکہ واٹر ریزیزٹنس کے لیے آئی پی 67 ریٹنگ دی گئی ہے۔

ایپل نے دعویٰ کیا ہے کہ نئے آئی فون ایس ای کا فرنٹ اور بیک گلاس پینل اسمارٹ فونز کی دنیا میں سخت ترین گلاس ہے۔

فون میں وائرلیس چارجنگ سپورٹ موجود ہے۔

فون کے فرنٹ پر سنگل کیمرا دیا گیا ہے جبکہ بیک پر بھی 12 میگا پکسل کا ایک ہی کیمرا موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

مگر یہ سنگل کیمرا بھی بہترین قرار دیا گیا ہے جس کی وجہ نئے پراسیسر کے ذریعے سافٹ ویئر سے فوٹوگرافی کو بہتر بنانا ہے۔

اس کیمرے میں ڈیپ فیوژن اور ایچ ڈی آر 4 سپورٹ بھی موجود ہے جو ہائی کنٹراسٹ مناظر کو زیادہ بہتر طریقے سے ہینڈل کرتے ہیں جبکہ نوائز کو کم کرتے ہیں۔

اور ہاں یہ فیچر آئی فون 13 میں بھی ہے۔

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

آئی فون ایس 2022 64، 128 اور 256 جی بی اسٹوریج میں دستیاب ہوں گے جو پری آرڈر میں 11 مارچ جبکہ مختلف ممالک میں 18 مارچ میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

اس فون کا 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 429 ڈالرز (76 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

اس ایونٹ میں کمپنی کی جانب سے نیا ڈیسک ٹاپ میک، ایکسٹرنل مانیٹر سیلیکون لائن اپ ایم 1 الٹرا (جو میک اسٹوڈیو میں دستیاب ہوگی)، نیا آئی پیڈ، آئی او ایس 15.4 اور ایپل ٹی وی پلس کو بھی متعارف کرایا۔

تبصرے (0) بند ہیں