بنگلور ٹیسٹ: مداح کی سیکیورٹی حصار توڑ کر ویرات کوہلی کے ساتھ میدان میں سیلفی

14 مارچ 2022
یہ اسٹیڈیم اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کی آئی پی ایل ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کا ہوم گراؤنڈ ہے—فوٹو:اے پی
یہ اسٹیڈیم اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کی آئی پی ایل ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کا ہوم گراؤنڈ ہے—فوٹو:اے پی

گزشتہ روز بنگلور کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں تین شائقین نے بھارت کے سپر اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے سیکیورٹی حصار توڑا اور سیلفی لینے کے اپنے مشن میں کامیاب ہو کر واپس لوٹے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' سری لنکا کے خلاف گلابی گیند کے ٹیسٹ کے دوسرے روز آخری سیشن کے دوران جب ویرات کوہلی فرسٹ سلپ میں فیلڈنگ کر رہے تھے تب تین نوجوان میدان میں گھس آئے اور کھلاڑی کو گلے لگانے کی کوشش کی۔

سیکیورٹی افسران کے ایک گروپ نے ان کا پیچھا کیا اور آخر کار نوجوانوں کو پکڑ کر میدان سے باہر لے گئے جبکہ اس تمام صورتحال سے لطف اندوز ہونے گراؤنڈ میں موجود ہجوم شور کر رہا تھا اور تالیاں بجا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کوہلی کا رویہ بہت پسند ہے لیکن وہ لڑتے بہت ہیں، سارو گنگولی

ویرات کوہلی شائقین کی اچانک آمد اور میدان میں گھس آنے سے حیرت زدہ ہوئے لیکن پھر مداحوں کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے انہوں نے بائیو سکیور ببل پروٹوکول کی پابندی کرتے ہوئے سیلفی لینے کی اجازت دے دی۔

اسٹار بلے باز ویرات کوہلی جب بھی اس گراؤنڈ میں کھیلنے آئے ہیں تو وہاں موجود کراؤڈ نے ہمیشہ ان کا زبردست تالیوں سے استقبال کیا ہے، یہ اسٹیڈیم ان کی آئی پی ایل ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کا ہوم گراؤنڈ ہے۔

33 سالہ ویرات کوہلی 2018 میں انڈین پریمیئر لیگ کے ایک میچ کے دوران سیلفی لینے سے پہلے ایک مداح کے پاؤں کو چھونے کے واقع کا اکثر اچھے اور تعریفی الفاظ کے ساتھ ذکر کیا جاتاہے۔

تبصرے (0) بند ہیں