• KHI: Fajr 5:12am Sunrise 6:28am
  • LHR: Fajr 4:42am Sunrise 6:02am
  • ISB: Fajr 4:46am Sunrise 6:09am
  • KHI: Fajr 5:12am Sunrise 6:28am
  • LHR: Fajr 4:42am Sunrise 6:02am
  • ISB: Fajr 4:46am Sunrise 6:09am

مرسڈیز بینز کی 2023 ای کیو ایس ایس یو وی کی پہلی جھلک سامنے آگئی

شائع March 16, 2022
ای کیو ایس ایس یو وی 2023 — فوٹو بشکریہ مرسڈیز بینز
ای کیو ایس ایس یو وی 2023 — فوٹو بشکریہ مرسڈیز بینز

مرسڈیز بینز کی ای کیو ایس ایس یو وی 2023 کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے اس نئی گاڑی کو 19 اپریل کو متعارف کرایا جارہا ہے مگر اس سے پہلے ایس یو وی کے اندر کی جھلک کو پیش کیا گیا ہے۔

ان تصاویر میں سب سے زیادہ نمایاں فیچر 55 انچ کی ایم بی یو ایکس ہائپر اسکرین ہے جو گاڑی کے پورے فرنٹ کیبن پر پھیلی ہوئی ہے۔

اس اسکرین میں 12.3 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے ہے جو فرنٹ پسنجر کو گاڑی کے چلنے کے دوران ویڈیوز دیکھنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

وہاں ایک کیمرا بھی نصب ہے جو ڈسپلے پر ڈرائیو کی توجہ جانے پر اسکرین کو خودکار طور پر مدھم کردیتا ہے تاکہ وہ پھر سے سڑک پر اپنی توجہ مرکوز کرسکے۔

فوٹو بشکریہ مرسڈیز بینز
فوٹو بشکریہ مرسڈیز بینز

گاڑی کا اندرونی کیبن لکڑی اور لیدر کے امتزاج پر مبنی ہے جو لاؤنج جیسا احساس پیدا کرتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے صارفین کو اندرونی حصے کی سجاوٹ کے لیے 7 رنگوں کے انتخاب کا موقع دیا جائے گا۔

اسی طرح آپشنل تھرڈ رو سیٹنگ اور دوسری صف کو الیکٹریکلی ایڈجسٹ کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی، جس سے ایس یو وی میں 7 افراد سفر کرسکیں گے۔

دیگر نمایاں فیچرز میں ڈولبی ساؤنڈ سسٹم اور ایک ایئر فلٹریشن سسٹم ہے جو پولن اور مٹی کو کیبن میں داخل ہونے سے روکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 9 اکتوبر 2024
کارٹون : 8 اکتوبر 2024