اسٹیبلشمنٹ نے شریف خاندان کی کرپشن مقدمات سے بری ہونے میں مدد کی، اعتزاز احسن

12 اکتوبر 2022
بیرسٹر احسن لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے— فائل فوٹو: اے پی پی
بیرسٹر احسن لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے— فائل فوٹو: اے پی پی

پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے منگل کو الزام لگایا کہ اسٹیبلشمنٹ نے شریف خاندان کی ان کے خلاف چل رہے کرپشن کے عدالتی مقدمات سے بری ہونے میں مدد کی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حوالے سے ایک واضح حوالہ دیتے ہوئے سینئر وکیل نے کہا کہ باجوہ صاحب نے انہیں (شریف خاندان) کو مقدمات میں سزا سے بچایا ہے اور انہوں نے بڑا جرم کیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسٹیبلشمنٹ سے کسی ڈیل کے تحت آزادی مارچ ختم نہیں کیا، عمران خان

بیرسٹر اعتزاز احسن لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف، سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف کے خلاف مقدمات ایسے ہیں جیسے تلی پر لکھے ہوئے ہوں اور ان کی سزا واضح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کو پاکستان میں سیاسی انجینئرنگ کے لیے استعمال کیا گیا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کے لانگ مارچ کے امکان کے بارے میں ایک سوال پر اعتزاز احسن نے کہا کہ پاکستان میں ماضی کے علاوہ کوئی پیشن گوئی نہیں کی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ چند ماہ قبل کسی کو یہ توقع نہیں تھی کہ عمران خان کی حکومت ختم ہو جائے گی اور نواز شریف ملک پر حکومت کریں گے، پاکستان میں کوئی بھی پیش گوئی نہیں کی جا سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: ’عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی کسی نرسری میں نہیں پالا گیا تھا‘

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری واحد سیاستدان ہیں جو ملک میں اصولوں اور شرافت کے ساتھ سیاست کر رہے ہیں۔

اعتزاز احسن نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ملک میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے بین الاقوامی امداد لانے کی کوششوں کو بھی سراہا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں