سعودی سرمایہ کاری کانفرنس میں امریکی حکومتی عہدیداروں کو مدعو نہیں کیا گیا

اپ ڈیٹ 18 اکتوبر 2022
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں  3 روزہ کانفرنس 25 اکتوبرکو شروع ہوگی — فائل فوٹو: اے ایف پی
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں 3 روزہ کانفرنس 25 اکتوبرکو شروع ہوگی — فائل فوٹو: اے ایف پی

رواں ماہ کے آخر میں ہونے والی سعودی سرمایہ کاری کانفرنس میں امریکی حکومتی عہدیداروں کو مدعو نہیں کیا گیا اور کانفرنس کے منتظم کا کہنا ہے کہ ہم اجتماع کو سیاسی پلیٹ فارم نہیں بنانا چاہتے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب دیرینہ شراکت داروں واشنگٹن اور ریاض کے درمیان سعودی زیر قیادت اوپیک پلس کارٹیل کے نومبر سے تیل کی پیداوار میں 20 لاکھ بیرل یومیہ تک کمی کے حالیہ فیصلے پر تناؤ بڑھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اوپیک کا پیداوار میں کمی کا فیصلہ، امریکا کا سعودی عرب سے تعلقات پر نظرثانی پر غور

تقریب منعقد کرانے والے گروپ کے سربراہ رچرڈ اٹیس نے کہا کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں 25 اکتوبر کو شروع ہونے والی 3 روزہ کانفرنس کا عنوان مستقبل میں سرمایہ کاری کی جانب پیش قدمی (ایف آئی آئی) رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تقریب میں عام طور پر دنیا بھر سے وال اسٹریٹ ٹائٹنز اور اعلیٰ عہدیدار شرکت کرتے ہیں، رواں سال 400 امریکی سی ای اوز کی شرکت متوقع ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں امریکا نے سعودی عرب پر الزام لگایا تھا کہ یوکرین جنگ کے دوران سعودی حکومت نے روس کے ساتھ اتحاد کرلیا ہے لیکن سعودی حکومت نے ان الزامات کو مسترد کردیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں