یوکرین تنازع پر فرانس، جرمنی ثالثی میں کوئی دلچسپی نہیں دکھا رہے، روس

24 اکتوبر 2022
روسی صدر نے گزشتہ ہفتے الحاق کیے گئے علاقوں میں مارشل لا نافذ کیا تھا —فوٹو: اے ایف پی
روسی صدر نے گزشتہ ہفتے الحاق کیے گئے علاقوں میں مارشل لا نافذ کیا تھا —فوٹو: اے ایف پی

روس نے کہا ہے کہ یوکرین تنازع پر فرانس اور جرمنی ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے کوئی دلچسپی نہیں دکھا رہے ہیں جبکہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی طرف سے تنازع پر بات چیت کی پیشکش کو سراہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ یوکرین تنازع پر ثالثتی کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے ترکیہ کا مؤقف جرمنی اور فرانس سے مختلف ہے، جس نے ثالثی کے لیے کوششیں جاری رکھنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

مزید پڑھیں: یوکرین کے 40 مقامات پر روس کے میزائل حملے، نیٹو کا یورپی فضائی نظام کا منصوبہ

ترجمان نے کہا کہ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون اور جرمنی کے چانسلر اولاف شولز نے ثالثی کے لیے کوششوں پر روس کا مؤقف سننے میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی۔

بیان کے مطابق ہفتے کو روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے اپنے امریکی، فرانسیسی، ترک اور برطانوی ہم منصبوں سے بھی اس حوالے سے رابطہ کیا تھا۔

وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے یوکرین کی جانب سے 'ڈرٹی بم' کے استعمال سے ممکنہ اشتعال انگیزی کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔

تاہم چند ہی دنوں بعد واشنگٹن، لندن اور پیرس نے یوکرین کے بارے میں روس کی طرف سے جھوٹے الزامات پھیلانے پر مشترکہ بیان جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: روس نے جنگی میدان میں ناکامیوں کے بعد یوکرین کے شہری انفرااسٹرکچر پر حملے بڑھا دیے، برطانیہ

دریں اثنا، رجب طیب اردوان نے روس کے فوجی حملے میں روس اور مغربی ممالک کے ساتھ کھلی بات چیت کو برقرار رکھنے کا عزم ظاہر کیا تھا جو ایک ایک اہم ثالث کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

جنگ کے آغاز سے روس اور یوکرین کے درمیان دو ٹھوس معاہدوں پر بھی ترکیہ نے اہم کردار ادا کرچکا ہے۔

مزید پڑھیں: روس کے ساتھ الحاق کرنے والے یوکرینی علاقوں کو مکمل تحفظ دیں گے، روسی وزیر خارجہ

ترکیہ نے اس معاہدے کو طے کرنے میں مدد کی جس میں جولائی میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام اناج کی برآمد دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

اس کے علاوہ رجب طیب اردوان نے دونوں فریقین کے درمیان ستمبر میں قیدیوں کی رد و بدل کے معاہدے پر بھی کردار ادا کیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں