پاکستانی فلم جوائے لینڈ کے ہدایت کار صائم صادق کو آسکر ایوارڈز 2023 میں امریکا میں فنکاروں کی سب سے بڑی تخلیقی ایجنسی (سی اے اے) کی نمائندگی کے لیے منتخب کرلیا گیا۔

امریکی میڈیا کمپنی ورائٹی کی رپورٹ کے مطابق صائم صادق کے ساتھ ہالی وڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار بھی موجود ہوں گے۔

پاکستانی فلم جوائے لینڈ کی ریلیز کے بعد صائم صادق بطور ڈائریکٹر کافی مقبول ہوئے ہیں، وہ کانز فلم فیسٹیول میں اپنا پہلا پروجیکٹ جوائے لینڈ کا ورلڈ پریمیئر کرنے والے 10 ڈائریکٹرز میں سے ایک ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صائم صادق کو آسکر ایوارڈز 2023 میں امریکا میں فنکاروں کی سب سے بڑی تخلیقی ایجنسی (Creative Artists Agency) کی نمائندگی کے لیے منتخب کرلیا گیا۔

صائم صادق نے اس خبر کو اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر بھی شیئر کیا۔

صائم صادق کی فلم کانز فلم فیسٹیول 2022 میں پریمیئر ہونے والی پہلی پاکستانی فلم بنی تھی جہاں فلم کو مختلف ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، فلم کو بہترین بین الاقوامی فلم کی کیٹیگری میں انڈیپنڈنٹ اسپرٹ ایوارڈز 2023 کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔

جوائے لینڈ 95ویں آسکر ایوارڈز 2023 میں بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کے لیے شارٹ لسٹ ہونے والی پاکستان کی پہلی فلم کے طور پر تاریخ رقم کر چکی ہے۔

صادق کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’جوائے لینڈ‘ کی کہانی ’حیدر‘ نامی شخص کے گرد گھومتی ہے جو بیک گراؤنڈ ڈانسر کے طور پر کام کرتا ہے، جہاں اسے ایک ٹرانس جینڈر سے محبت ہوجاتی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں سرمد کھوسٹ، ثروت گیلانی، علینا خان، سہیل سمیر، سلمان پیر، ثانیہ سعید، کنول کھوسٹ، زویا احسن، ثنا جعفری اور قاسم عباس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں