• KHI: Fajr 5:02am Sunrise 6:18am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:47am
  • ISB: Fajr 4:28am Sunrise 5:52am
  • KHI: Fajr 5:02am Sunrise 6:18am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:47am
  • ISB: Fajr 4:28am Sunrise 5:52am

اشنا شاہ کی محض سات دن بعد انسٹاگرام پر واپسی

شائع March 8, 2023
اداکارہ 27 فروری کو رشتہ ازدواج میں بندھیں تھیں—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ 27 فروری کو رشتہ ازدواج میں بندھیں تھیں—فوٹو: انسٹاگرام

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ اشنا شاہ انسٹاگرام سے ایک ہفتہ ہی دور رہ پائیں اور 8 مارچ کو انہوں نے اپنا اکاؤنٹ فعال کردیا۔

اس سے قبل اشنا شاہ نے یکم مارچ کو ذہنی صحت بہتر بنانے اور نئی شادی ہونے پر زیادہ سے زیادہ وقت دلہے کے ساتھ گزارنے کے لیے سوشل میڈیا سے دوری کا اعلان کرتے ہوئے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو غیر فعال کردیا تھا۔

تاہم اشنا شاہ انسٹاگرام کے بغیر 10 دن بھی نہ رہ پائیں اور ساتویں دن انہوں نے اپنا اکاؤنٹ بحال کرکے دوبارہ شادی کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنا شروع کردیں۔

اشنا شاہ اور حمزہ امین گزشتہ ماہ 27 فروری کو رشتہ ازدواج میں بندھے تھے اور ان کی شادی کی تصاویر 28 فروری کو وائرل ہوئی تھیں، جس پر اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اداکارہ کو ان کے نیم عریاں عروسی لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں ان کا جسم نمایاں دکھائی دے رہا تھا۔

اشنا شاہ نے شادی کے موقع پر روایتی سرخ رنگ کا لہنگا پہنا تھا جب کہ ان کے شوہر نے روایتی سفید رنگ کے کرتے کو ترجیح دی تھی۔

شادی کے موقع پر اشنا شاہ کو نیم عریاں عروسی لہنگے میں دلہے کے ہمراہ بھارتی گانوں پر رقص کرتے بھی دیکھا گیا، جس وجہ سے لوگوں نے ان پر تنقید بھی کی۔

لوگوں کی تنقید کے بعد اگرچہ اشنا شاہ نے بھی تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا تھا، تاہم بعد ازاں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز ایک میگزین کے فوٹوگرافر نے ان کی اجازت کے بغیر وائرل کیں۔

اداکارہ نے ویڈیوز اور تصاویر کو وائرل کرنے والے فوٹوگرافر کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا اور بعد ازاں انہوں نے تنازع سے بچنے کے لیے سوشل میڈیا سے دوری کا اعلان کرتے ہوئے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو معطل کردیا تھا۔

اداکارہ کی جانب سے اکاؤنٹ کو غیر فعال کیے جانے کے بعد ان پر تنقید کا معاملہ رک گیا تھا، تاہم اداکارہ نے اب ایک ہفتے بعد اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ فعال کرتے ہوئے اس پر شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کردیں۔

شوبز شخصیات نے ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز پر کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

کارٹون

کارٹون : 15 ستمبر 2024
کارٹون : 13 ستمبر 2024