• KHI: Fajr 5:00am Sunrise 6:17am
  • LHR: Fajr 4:23am Sunrise 5:45am
  • ISB: Fajr 4:25am Sunrise 5:49am
  • KHI: Fajr 5:00am Sunrise 6:17am
  • LHR: Fajr 4:23am Sunrise 5:45am
  • ISB: Fajr 4:25am Sunrise 5:49am

اشنا شاہ کی ولیمے کی تقریب میں گالف کھیلنے کی ویڈیو وائرل

شائع March 4, 2023
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ اور معروف گالفر حمزہ امین کا گزشتہ روز ولیمہ ہوا، تقریب کے دوران اشنا شاہ کی گالف کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز اشنا شاہ کی ولیمہ کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی، ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حمزہ امین اپنی اہلیہ اشنا شاہ کو گالف کھیلنا سکھا رہے ہیں اس کے بعد اشنا شاہ نے گالف کی گیند کو ہٹ لگائی اور خوشی کا اظہار بھی کیا۔

اس کےعلاوہ انسٹاگرام اسٹوری پر حمزہ امین نے تصویر شیئر کی جس میں وہ گالف کھیل رہے ہیں لیکن کیپشن دیا کہ ولیمے کی تیاری کر رہا ہوں۔

انہوں نے ایک اور انسٹاگرام اسٹوری پر اشنا شاہ کی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’میری خوبصورت اہلیہ ولیمے کیلئے تیار ہیں‘۔

اشنا نے سفید رنگ کی ساڑھی اور زیور بھی پہن رکھا ہے اور خوبصور مسکراہٹ کے ساتھ تصویر کیلئے پوز دے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اشنا شاہ کی شادی کچھ روز قبل ہوئی تھی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

تاہم اشنا کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شادی کے جوڑے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، شادی کی تقریب کے دوران اشنا نے اپنے شوہر کے ساتھ رقص بھی کیا، بعدازاں انہوں نے تقریب کی ویڈیوز جاری کرنے پر فوٹو گرافرز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا لیکن بعدازاں اداکارہ نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے معذرت کی تھی اور عارضی طور پر سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 11 ستمبر 2024
کارٹون : 10 ستمبر 2024