اداکارہ اُشنا شاہ اور معروف گولفر حمزہ امین رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، تقریب میں اداکارہ نے رقص بھی کیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اُشنا نے شادی کی تقریب کے لیے لال رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جبکہ ان کے شوہر نے سفید رنگ کی شیروانی زیب تن کی۔

تقریب میں قریبی دوستوں سمیت شوبز انڈسٹری کے ستاروں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر اشنا نے دلہے کے ہمراہ رقص بھی کیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

دوسری جانب شادی کی تصاویر اور ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بعض سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے لباس پر تنقید کی، لباس پر تنقید کرنے پر اشنا نے سوشل میڈیا صارفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ایک پیغام جاری کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’ان لوگوں سے مخاطب ہوں جنہیں میرے لباس سے مسئلہ ہے، آپ کو تقریب میں مدعوع نہیں کیا تھا نہ ہی آپ نے میرے لباس کے پیسے دیے تھے، میری جیولری، میرا جوڑا سب پاکستانی ہے، تاہم میرا دل آدھا آسٹرین ہے‘۔

ساتھ ہی انہوں نے ان فوٹو گرافرز کو بھی تنقید کہ نشانہ بنایا جنہیں تقریب میں مدعو نہیں کیا گیا تھا, اداکارہ نے لکھا کہ ’بے گانی شادی میں جو مدعو نہ ہونے والے فوٹو گرافرز گھس گئے انہیں سلام‘

یاد رہے کہ ستمبر 2022 میں اُشنا شاہ نے اپنے دیرینہ دوست حمزہ امین سے منگنی کا اعلان کیا تھا

خیال رہے کہ اداکارہ اشنا شاہ نے اداکاری کا آغاز 2013 میں ڈرامہ سیریل ’میرے خوابوں کا دیا‘ سے کیا تھا، جس کے بعد اُن کے کئی ڈرامہ سیریل نشر ہوئے۔

ان کے بہترین ڈرامہ سیریل میں ’بشر مومن، الف اللہ اور انسان، بلا، آخر کب تک، پری زاد اور حبس‘ شامل ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں