ایران نے 36 غیر قانونی پاکستانی تارکین وطن کو ملک بدر کردیا

اپ ڈیٹ 27 مارچ 2023
حکام نے بتایا کہ تارکین وطن بہتر معاشی ذرائع کی تلاش کے لیے قانونی دستاویزات کے بغیر ترکیہ اور یورپی ممالک پہنچنا چاہتے تھے — فائل فوٹو: ڈان اخبار
حکام نے بتایا کہ تارکین وطن بہتر معاشی ذرائع کی تلاش کے لیے قانونی دستاویزات کے بغیر ترکیہ اور یورپی ممالک پہنچنا چاہتے تھے — فائل فوٹو: ڈان اخبار

ایرانی حکام نے مزید 36 غیر قانونی پاکستانی تارکین وطن کو ملک بدر کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ غیر قانونی تارکین وطن کو ضلع چاغی کے قریب میرجاوہ تفتان راہداری گیٹ پر لیویز حکام کے حوالے کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈی پورٹ کیے جانے والوں میں 12 کا تعلق پنجاب، 18 کا سندھ، 5 کا خیبرپختونخوا اور ایک کا تعلق بلوچستان سے ہے۔

حکام نے بتایا کہ ابتدائی پوچھ گچھ کے مطابق تارکین وطن بہتر معاشی ذرائع کی تلاش کے لیے قانونی دستاویزات کے بغیر ترکیہ اور یورپی ممالک پہنچنا چاہتے تھے، ان افراد کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ زیر حراست افراد کو مزید تفتیش کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حوالے کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ 13 مارچ کو بھی ایرانی حکام نے 77 غیر قانونی پاکستانی تارکین وطن کو ضلع چاغی کے قریب میرجاوہ تفتان بارڈر کے ذریعے ملک بدر کیا تھا۔

اس سے قبل 19 فروری کو بھی ایرانی حکام نے ضلع چاغی کے قریب میرجاوہ تفتان سرحد سے مزید 85 غیر قانونی پاکستانی تارکین وطن کو ملک بدر کیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں