پاکستانی گیمر ارسلان ایش صدیقی نےجاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں منعقد ہونے والے ویڈیو گیمنگ ٹورنامنٹ اِیوو 2023 میں ’ٹیکن 7‘ کا مقابلہ جیت لیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی ارسلان نے ٹیکن 7 کے فائنل میں جنوبی کورین پلیئر میو ال کو 0-3 سے شكست دےکر تیسری بارایوو ٹورنامنٹ جیتا ہے۔

2019 میں انہوں نے جاپان میں ٹیکن 7 ٹورنامنٹ کے علاوہ امریکا میں ایوولوشن چیمپئن شپ سیریز جیتی تھی ۔

گزشتہ سال اگست میں ارسلان نے ایوولوشن چیمپئن شپ 2022 ٹیکن 7 کے مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی ۔

ٹورنامنٹ کی ویب سائٹ کے مطابق اِیوو دنیا کا سب سے بڑا فائٹنگ گیم ٹورنامنٹ ہے جہاں دنیا بھر سے فائٹنگ گیم کے کھلاڑی امریکا کے شہر لاس ویگاس میں ایک دوسرے سے مقابلہ کرنے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔

ٹیکن کی دنیا میں امریکا کے بعد سب سے بڑا مقابلہ جاپان میں ہونے والا ایوو جاپان ہے۔

ایک ہی سال میں ایوو اور ایوو جاپان جیت کر پہلی بار یونیفائیڈ ایوو چیمپئن بننے کے بعد ارسلان ایش کو 2019 میں سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

یاد رہے کہ فروری میں ایک اور پاکستانی عاطف بٹ ایمسٹرڈیم، نیدرلینڈ میں ٹیکن ورلڈ ٹور 2022 ویڈیو گیم ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد انہیں ’کنگ آف دی آئرن فسٹ‘ قرار دیا جانے لگا ۔

عاطف بٹ ایش کی قائم کردہ ٹیم ’ایشیز گیمنگ‘ کے رکن تھے۔

پاکستانی مارشل آرٹ فائٹر شاہ زیب رند کی امریکا میں شاندار کامیابی

پاکستانی مارشل آرٹ فائٹر شاہ زیب رند نے بھی امریکا کی ریاست میامی میں کامبیٹ کراٹے لیگ میں اپنی پروفیشنل فائٹ جیت لی ہے

انہوں نے وینیز ویلا کے گیبو ڈیاز کو تین راؤنڈز میں شکست دی۔

شاہ زیب رند کامبیٹ کراٹے میں شرکت کرنے والے پہلے پاکستانی فائٹر ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں