• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:05pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:05pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:34pm

صارفین کی پُرزور فرمائش پر انسٹاگرام کا نیا فیچر متعارف

شائع April 20, 2023

فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے صارفین کی آسانی کے لیے نیا فیچر متعارف کروایا ہے، صارفین اب اپنے انسٹاگرام بائیو میں ایک سے زیادہ لنکس ڈال سکیں گے۔

اس نئے فیچر کا اعلان میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے اپنے انسٹاگرام براڈکاسٹ چینل پر کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’اب آپ انسٹاگرام بائیو میں 5 سے زائد لنکس ایڈ کرسکتے ہیں، یہ ان فیچرز میں سے ایک ہے جس کا صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ مطالبہ کیا جا رہا تھا۔‘

یہ فیچر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

فیچر کا استعمال کرنے کا طریقہ

انسٹاگرام ایپ کھولیں

پروفائل آئیکن پر کلک کریں

اوپر بائیں جانب اپنی پروفائل تصویر کے نیچے edit پر کلک کرکے لنک شامل کریں۔

اب ایڈ ایکسٹرنل لنک کے آپشن کا انتخاب کریں اور اپنے مرضی کے لنکس ایڈ کریں۔

انسٹاگرام کے بائیو پر ایک سے زائد لنک ایڈ کرنے کے اس نئے فیچر کو متعارف کرانے کا منصوبہ گزشتہ برس سے جاری تھا۔

تاہم اب صارفین کی پرزور فرمائش پر اس نئے فیچر کو بلآخر متعارف کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 8 نومبر 2024
کارٹون : 7 نومبر 2024