سابق وزیر اعظم اور رہنما پیپلزپارٹی یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مذاکرات پر یقین رکھتی ہے، حکومت کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات میں اس وقت تک پیش رفت ہوتی رہی جب تک پی ٹی آئی نے یو ٹرن نہیں لیا اور اکتوبر کے بجائے 14 مئی کو ہی پنجاب میں انتخابات کے انعقاد پر اصرار کیا۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کو متنبہ کیا تھا کہ پہلے انہوں نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرکے غلطی کی اور وہ اب مذاکراتی عمل سے پیچھے ہٹ کر غلطی کر رہے ہیں۔

9 مئی کے حملوں کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے یوسف گیلانی نے کہا کہ پوری دنیا اور حتیٰ کہ پی ٹی آئی نے بھی ان واقعات کی مذمت کی ہے، اب قانون ملزمان کے خلاف کارروائی کرے گا، فوجی تنصیبات پر حملہ خود ریاست پر حملہ کرنے کے مترادف ہے، سیاسی جماعتوں میں عسکری ونگز نہیں ہونے چاہئیں۔


تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں