• KHI: Fajr 5:44am Sunrise 7:05am
  • LHR: Fajr 5:24am Sunrise 6:50am
  • ISB: Fajr 5:32am Sunrise 7:01am
  • KHI: Fajr 5:44am Sunrise 7:05am
  • LHR: Fajr 5:24am Sunrise 6:50am
  • ISB: Fajr 5:32am Sunrise 7:01am

طوفان کے باعث طیارہ تباہ ہوا تو شوہر کو نئی ساتھی کے ساتھ خوشیاں نصیب ہوں، اشنا شاہ کا ’مزاحیہ‘ ٹوئٹ

شائع June 14, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام/اشنا شاہ
— فوٹو: انسٹاگرام/اشنا شاہ

اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے مداحوں سے مزاحیہ ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ طوفان کی وجہ سے اگر طیارہ تباہ ہوا تو امید ہے کہ میرے شوہر کو کسی دن کوئی نیا ساتھی مل جائے جس سے ان کو خوشیاں نصیب ہوں۔

پاکستان کی خوبرو اداکارہ اشنا شاہ کی شادی حال ہی میں معروف گولفر حمزہ امین سے ہوئی تھی۔

اشنا اداکاری کے علاوہ اپنے طنز ومزاح کی وجہ سے بھی جانی جاتی ہیں اور سماجی مسائل پر اپنی آواز اٹھانے کے لیے سرگرم رہتی ہیں، انہوں نے حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے مذاق کرتے ہوئے ٹوئٹ کی۔

ٹوئٹ میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میرا طیارہ کراچی کے لیے اُڑان بھرنے والا ہے، اور وہاں طوفان ہے، میں اپنے شوہر کو بتانا چاہتی ہوں کہ خدا نہ کرے اگر طیارہ تباہ ہوگیا اور میں زندہ نہ بچ سکی تو میں امید کرتی ہوں کہ میرے شوہر کو کسی دن کوئی نیا ساتھی مل جائے جس سے ان کو خوشیاں نصیب ہوں‘۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’اور مجھے امید ہے کہ میرے شوہر یہ یاد رکھیں کہ وہ کبھی بھی میری جیسی شاندار نہیں ہوسکتی۔‘

اشنا نے ٹوئٹ کے آخر میں لکھا کہ ’میں یہ اعلان کرنا تو نہیں چاہتی لیکن مجھے یہ لازمی کہنا ہوگا کہ یہ ایک مذاق ہے۔‘

اداکارہ نے یہ ٹوئٹ کس تناظر میں کی ہے اور اس کے پیچھے کیا وجہ تھی، اس حوالے سے کچھ واضح نہیں ہوسکا، تاہم انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک مذاق ہے۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اشنا شاہ کی ٹوئٹ پر تنقید کی جارہی ہے، کچھ صارفین نے لکھا کہ طیارہ تباہ ہونے اور طوفان کو مذاق سمجھنا غلط ہے۔

یاد رہے کہ بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان ’بائپر جوائے‘ کراچی سے صرف 300 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔

یہ طوفان 15 جون کو کسی وقت سندھ میں کیٹی بندر سے ٹکرا سکتا ہے، تاہم گزشتہ روز سے اس کے اثرات دکھائی دینا شروع ہوگئے ہیں، کراچی سمیت سندھ کے اندرونی علاقوں میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنا شروع ہوگئی ہیں۔

مختلف علاقوں میں بوندہ باندی اور ہلکی بارش بھی ہورہی ہے، طوفان اگر کیٹی بند سے ٹکرا گیا تو تیز ہوائیں، بارش اور اونچی لہروں کے باعث طوفان آنے کا خدشہ بھی ہے۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے سمندری طوفان کے پیش نظر شہریوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 8 دسمبر 2024
کارٹون : 7 دسمبر 2024