• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:31pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:56pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:59pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:31pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:56pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:59pm

ماہرہ خان کی شادی پر شوبز شخصیات کا اظہار مسرت

شائع October 2, 2023
— اسکرین شاٹ/ انسٹاگرام ویڈیو
— اسکرین شاٹ/ انسٹاگرام ویڈیو

شوبز شخصیات سمیت دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ ماہرہ خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔

ماہرہ خان نے دیرینہ دوست صنعت کار سلیم کریم سے 2 اکتوبر کو شادی کی تصدیق کی تھی۔

اداکارہ کی مiنیجر انوشے طلحٰہ خان اور اداکارہ کے بھائی سہیل خان نے 2 اکتوبر کو شادی کی تصدیق کی۔

گزشتہ ماہ ہی یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ اداکارہ ستمبر کے اختتام تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی اور خیال کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ دو دن پہلے ستمبر میں ہی رشتہ ازدواج میں بندھی ہوں گی۔

ماہرہ خان کی سلیم کریم سے دوسری شادی ہے، اس سے قبل انہوں نے پہلی شادی 2007 میں علی عسکری سے کی تھی، جن سے انہیں بیٹا اذلان بھی ہے۔

ماہرہ خان کی پہلی شادی تقریبا 8 سال بعد 2015 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی اور اب طلاق کے 7 سال بعد انہوں نے دوسری شادی کرلی۔

ان کی شادی پر متعدد شوبز شخصیات نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں نئی زندگی شروع کرنے پر مبارک باد پیش کی۔

سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے ماہرہ خان کی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی اور ساتھ ہی لکھا کہ انہوں نے سلیم کریم سے کئی سال تعلقات میں رہنے کے بعد بالآخر انہیں اپنا شریک حیات بنا لیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

انہوں نے اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کام کرنے والی خاتون کے لیے شادی کرنا کسی خوشی سے کم نہیں ہوتا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

عائزہ خان نے بھی اداکارہ کو شادی کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی نئی زندگی کے لیے دعائیں بھی کیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے بھی ماہرہ خان کی شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں رشتہ ازدواج میں بندھنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ ایمن خان نے بھی ان کی شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں نئی زندگی شروع کرنے پر مبارک باد پیش کی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سینئر اداکار و ہدایت کار یاسر نواز نے بھی ماہرہ خان کی شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں نئی زندگی شروع کرنے پر مبارک باد پیش کی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے بھی انہیں نئی زندگی شروع کرنے پر مبارک باد پیش کی اور ساتھ ہی انہوں نے ماہرہ خان کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ کون کہتا ہے کہ حقیقی زندگی میں پریاں نہیں ہوتیں؟

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکار و گلوکار عاصم رضا نے بھی اداکارہ کو شادی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اداکارہ بلال قریشی نے بھی ان کی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں نئی زندگی شروع کرنے پر مبارک باد پیش کی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 10 اکتوبر 2024
کارٹون : 9 اکتوبر 2024