• KHI: Partly Cloudy 27.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 29.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 29.4°C

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں ایک فیصد کی کمی ریکارڈ

شائع اپ ڈیٹ
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مزید کمی ہوگئی اور اس میں 1.01 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی میں کمی کے بعد ملک میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح کم ہو کر 21.22 فیصد پر آگئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں بالترتیب 31 اور 22 فیصد کی ریکارڈ کمی کی گئی جبکہ ادرک، پیٹرول، آٹا، ڈیزل، چاول، سرخ مرچ کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب آلو، بیف، مٹن، انڈے، دال چنا، چکن کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کی گیا۔

رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر گزشتہ ہفتے 16 ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 20 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026