اوگرا نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں 10.11 فیصد تک مزید اضافہ کردیا گیا۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق اوگرا نے یکم دسمبر سے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 1.32 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہو گئی، سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت14.81 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 1.42 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.45 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں