واٹس ایپ پر ڈیسک ٹاپ سے اسٹیٹس شیئر کرنا ممکن

30 دسمبر 2023
—فوٹو: اینڈرائڈ اتھارٹی
—فوٹو: اینڈرائڈ اتھارٹی

دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ یا ویب ورژن صارفین کی سہولت کے لیے اسٹیٹس یا اسٹوری شیئر کرنے کا فیچر پیش کردیا۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ نے گزشتہ ہفتے خبر دی تھی کہ جلد ہی ویب ورژن کے ذریعے اسٹیٹس شیئر کرنے کا فیچر پیش کردیا جائے گا، جس پر آزمائش جاری تھی۔

اب واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ کے ذریعے بھی اسٹیٹس یا اسٹوریز شیئر کرنے کا فیچر پیش کردیا، جس کے تحت صارفین ایسے ہی اسٹوریز شیئر کر سکیں گے، جیسے وہ موبائل کے ذریعے کرتے آ رہے تھے۔

فیچر کے تحت ڈیسک ٹاپ صارفین جیسے ہی اسٹیٹس کے آئیکون پر کلک کریں گے تو انہیں سب سے اوپر اسٹیٹس شیئر کرنے کا آپشن نظر آئے گا، جس کے تحت صارفین ویڈیو اور تصاویر سمیت ٹیکسٹ اسٹیٹس بھی شیئر کر سکیں گے۔

مذکورہ فیچر کے تحت ڈیسک ٹاپ سے بھی شیئر کیے گئے اسٹیٹس از خود 24 گھنٹے کے بعد غائب ہوجائیں گے۔

ویب ورژن کے ذریعے بھی صارفین کو اسٹیٹس کی پرائیویسی کے وہی آپشنز دیے جائیں گے جو کہ انہیں موبائل فون پر حاصل ہوتے ہیں۔

فوری طور پر ویب ورژن کے ذریعے اسٹیٹس شیئر کرنے کے فیچر تک تمام صارفین کو رسائی نہیں دی گئی، تاہم ترتیب وار دنیا بھر کے صارفین کو اس تک رسائی دے دی جائے گی۔

پاکستان کے تمام صارفین کو بھی مذکورہ فیچر تک رسائی دینے میں چند ہفتے لگ سکتے ہیں اور ترتیب وار تمام صارفین کو اس تک رسائی دے دی جائے گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں