ایف بی آر نے ایک ماہ میں سب سے زیادہ ٹیکس جمع کرنے کا ریکارڈ بنا لیا

31 دسمبر 2023
گزشتہ سال جولائی تا دسمبر 3 ہزار 428 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا تھا — فائل فوٹو: اے پی
گزشتہ سال جولائی تا دسمبر 3 ہزار 428 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا تھا — فائل فوٹو: اے پی

وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) نے ایک ماہ میں سب سے زیادہ ٹیکس جمع کرنے کا ریکارڈ بنا لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق دسمبر 2023 میں ایف بی آر نے ایک ہزار ارب روپے سے زیادہ کا ٹیکس جمع کیا جو ملکی تاریخ میں پہلا موقع ہے۔

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ٹیکس وصولیاں 4 ہزار 468 ارب روپے رہیں، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے ایک ہزار ارب روپے سے زائد ہیں۔

گزشتہ سال جولائی تا دسمبر 3 ہزار 428 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں