خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سخت سزائیں دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اجتماع اور ہنگامہ اارائی کو ناقابل ضمانت قررار دے دیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق نگران کابینہ نے سیکشن 147، 148 اور 188 میں ترامیمی مسودے آرڈیننس کی منظوری دے دی، ترامیم کے بعد صوبے میں غیرقانونی اجتماع اور ہنگامہ آرائی کو نا قابل ضمانت قرار دے دیا گیا ہے، خلاف ورزی کرنے والوں پر 3 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

شیڈول ٹو میں ترامیم کی منظوری، نا قابل ضمانت گرفتاری اور ایک لاکھ روپے کا جرمانہ شامل کیا گیا، کار سرکار میں مداخلت پر ایک سال قید کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

تبصرے (0) بند ہیں