نگران حکومت کے اقدامات بےسود، پیاز کی فی کلو قیمت کی ٹرپل سنچری مکمل

19 جنوری 2024
اسلام آباد کے شہری ملک میں سب سے مہنگی پیاز خریدنے پر مجبور ہیں — فائل فوٹو: وائٹ اسٹار
اسلام آباد کے شہری ملک میں سب سے مہنگی پیاز خریدنے پر مجبور ہیں — فائل فوٹو: وائٹ اسٹار

ملک میں پیاز کی قیمتوں میں کمی کے لیے نگران حکومت کے اقدامات بےسود دکھائی دیتے ہیں اور پیاز کی فی کلو قیمت کی ٹرپل سنچری مکمل ہوگئی ہے۔

ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق پیاز کی فی کلو قیمت 320 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسلام آباد کے شہری ملک میں سب سے مہنگی پیاز خریدنے پر مجبور ہیں جہاں اس بنیادی سبزی کی فی کلو قیمت 320 روپے تک ہوگئی ہے۔

راولپنڈی میں پیاز کی فی کلو قیمت 310، سیالکوٹ میں 270، پشاور میں 280 اور خضدار میں 250 روپے تک ہوگئی ہے۔

اسی طرح کراچی، لاہور، گوجرانوالہ میں پیاز کی فی کلو قیمت 240 روپے تک جاپہنچی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں