نیپرا نے ’کے الیکٹرک‘ کو 20 سال کیلئے بجلی تقسیم کا نیا لائسنس جاری کردیا

اپ ڈیٹ 19 جنوری 2024
کے الیکٹرک کے لائسنس کی 20 سالہ مدت 20 جولائی 2023 کو ختم ہوگئی تھی — فائل فوٹو: کے الیکٹرک ویب سائٹ
کے الیکٹرک کے لائسنس کی 20 سالہ مدت 20 جولائی 2023 کو ختم ہوگئی تھی — فائل فوٹو: کے الیکٹرک ویب سائٹ

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کےالیکٹرک کو 20 سال کے لیے بجلی کی تقسیم کا نیا لائسنس جاری کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کےالیکٹرک کو 18 جنوری 2044 تک بجلی کی تقسیم کا لائسنس جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کےالیکٹرک کے لائسنس کی 20 سالہ مدت 20 جولائی 2023 کو ختم ہوگئی تھی، جس کے بعد نیپرا نے کے الیکٹرک کے لائسنس میں 6 ماہ کی عبوری توسیع کی تھی۔

نیپرا نے کےالیکٹرک کے لائسنس کی تجدید کی درخواست پر سماعت کی تھی اور 28 نومبر 2023 کو سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق سماعت میں زیادہ تر صارفین، صنعتکاروں، کاروباری تنظیموں نے لائسنس تجدید کی مخالفت کی تھی۔

کےالیکٹرک کی لیبر یونین اور آباد نے بھی کےالیکڑک کے لائسنس تجدید کی مخالفت کی تھی۔

تبصرے (0) بند ہیں