آئندہ مالی سال پیٹرولیم لیوی سے ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ وصولیوں کا منصوبہ تیار

22 جنوری 2024
حکومت نے پیٹرولیم لیوی سے وصولیوں کا پلان آئی ایم ایف کو پیش کردیا—فائل فوٹو: رائٹرز
حکومت نے پیٹرولیم لیوی سے وصولیوں کا پلان آئی ایم ایف کو پیش کردیا—فائل فوٹو: رائٹرز

نئے مالی سال کے لیے پیٹرولیم لیوی سے ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ وصولیوں کا پلان تیار کرلیا گیا ہے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم لیوی سے وصولیوں کا پلان عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو پیش کردیا، آئندہ مالی سال کے لیے پیٹرولیم لیوی سے ایک ہزار 65 ارب روپے وصولی کا تخمینہ ہے۔

اس تناظر میں خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ شہری آئندہ مالی سال بھی پیٹرولیم لیوی کے اضافی بوجھ کی زد میں رہیں گے۔

واضح رہے کہ 11 جنوری کو آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی تھی۔

پاکستان کو قرض پروگرام کے تحت ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز پہلے ہی مل چکے ہیں، آئی ایم ایف سے مزید 70 کروڑ ڈالرز ملنے سے پاکستان کو جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالر ہوجائے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گزشتہ سال جون میں معاشی استحکام کے پروگرام کی حمایت کے لیے 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمینٹ کا معاہدہ طے پایا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں