8 فروری کے انتخابات میں کسی امیدوار کی ضمانت ضبط نہیں ہوگی

01 فروری 2024
فارم 45 پر امیدواروں کے نام شائع کرنے کا مقصد نتائج میں شفافیت اور وقت کی بچت ہے— فائل فوٹو
فارم 45 پر امیدواروں کے نام شائع کرنے کا مقصد نتائج میں شفافیت اور وقت کی بچت ہے— فائل فوٹو

انتخابات میں کسی امیدوار کی ضمانت ضبط نہیں ہوگی، کاغذات نامزدگی کے ہمراہ جمع کرائی گئی رقم قابل واپسی قرار دی گئی ہے۔

’ڈان نیوز ’ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پہلی مرتبہ فارم 45 میں امیدوار کے نام چھاپ کر ریٹرننگ افسران کو فراہم کیے ہیں، گزشتہ انتخابات میں فارم 45 پر امیدواروں کے ناموں کا اندراج ہاتھ سے کیا جاتا تھا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کیے گئے فارم 45 پر امیدواروں کے نام شائع کرنے کا مقصد نتائج میں شفافیت اور وقت کی بچت کرنا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ عام انتخابات 2024 میں کاغذات نامزدگی کے ہمراہ جمع کرائی گئی رقم قابل واپسی ہے، اب کسی امیدوار کی ضمانت ضبط نہیں ہوگی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں